نماز میں تلاوتِ کلام پاک کی اہمیت
(Hafiz kareem ullah Chishti, Mianwali)
|
قرآن مجید |
|
”حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت
کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا”تم میںسے کو ئی
پسند کرتا ہے کہ جب گھر واپس آئے تو تین اُونٹنیاںحاملہ ،بڑی اور موٹی اس
کو مل جائے ۔۔؟“ہم نے عرض کی کہ بیشک (ضرور پسند کرتے ہیں )تو حضور سید
عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ” کوئی تین آیات جن کو تم میں سے
کوئی نماز میں پڑھ لے ،وہ تین حاملہ بڑی اور موٹی اونٹنیوں سے افضل ہیں
“(ت)اسے مسلم نے روایت کیا ۔
﴾موت کی یاد اور تلاوت سے دلوں کا زنگ دور
”حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس طرح لوہے کو پانی لگنے سے زنگ لگ
جا تا ہے اسی طرح دلوں کو بھی زنگ لگ جا یا کرتا ہے،صحابہ ¿ِ کرام نے
پوچھاگیاکہ دلوں کے اس زنگ دور کرنے کا کیا طریقہ ہے ۔۔؟آپ صلی اللہ تعالیٰ
علیہ وسلم نے ارشادفرمایا”موت کو کثرت سے یاد کرنا اور قرآن پاک کی تلاوت
کرنا “(ت)اسے بیہقی نے روایت کیا ۔ |
|