حاجی یعقوب میمن مرحوم کے پسران۔۔!!

برصغیر پاک و ہند میں گجرات کے رہنے والوں نے تجارت کے شعبے میں ہمیشہ اپنی خدمات کے ذریعے ریاست کی ترویج، ترقی اور فلاحی امور میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، پاکستان کے مروض وجود میں آنے کے بعد سر زمین پاکستان کی ترقی و تمدنی میں بھی گجرات سے ہجرت کرنے والوں کا بہت بڑا حصہ رہاہے!! پاکستان کی معیشت اور زر آمدن میں گجراتی جسے پاکستان مین میمن برادری کی شناخت سے جانتے ہیں انھوں نے اپنے کاروبار کے ذریعے پاکستان کو دنیا بھر میں روشناس کرایا۔شائد ہی کوئی ایسی منصوعات اور تجارت ہوگی جو میمن برادری کی خدمات سے باہر ہو۔!! ہر شعبہ تجارت اور فلاحی امور میں ان کی لازوال خدمات شامل ہیں۔کراچی اسٹاک ایکسچیج لیکر برآمدات و درآمدات کے شعبہ میں بھی گراں قدر خدمات شامل ہیں!! وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ صحافت اور بلخصوص شعبہ الیکٹرونک میڈیا میں بھی ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔۔ہجرت کرنے والے گجرات خاندان میں ایک خاندان حاجی یعقوب میمن کا بھی تھا ، جو ہجرت کرکے بھارت کے صوبے گجرات سے کراچی آبسے۔۔۔ ابتدا ہی سے اس خاندان کا پیشہ گولڈ کا تھا ، حاجی یعقوب میمن مرحوم ایک دین دار، مخلص، سچے، ذہین، ایماندار شخصیت کے مالک تھے اسی بابت آپ نے اپنے بچوں کی تربیت بھی دین الٰہی پر استوار کی ، آپ کی تربیت میں اولیا کرام سے والہانہ محبت اور عشق رسول کا عکس نظر آتا ہے اور پاکستان سے والہانہ محبت بھی۔۔آپ کے سب سے بڑے بیٹے حاجی عبد الرزاق میمن مرحوم نے اپنے والد کی تربیت کے مطابق انتھک محنت کرکے شعبہ گولڈ کے کاروبارکو جدید سائنٹیفک انداز میںپیش کیا جس میں نت نئے ڈیزائن اور خالصتاً گولڈ کی مقدارپوری ہونے کے سبب پوری دنیا میں اپنا نہ صرف نام پیدا کیا بلکہ اعتماد بھی ۔۔۔!!یہی وجہ ہے کہ اے آر وائی گولڈ سب سے اعلیٰ گولڈ کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے اور اس کی فروخت دنیا بھر میں سب سےزیادہ ہے، حاجی یعقوب میمن مرحوم نے اپنے چھوٹے بھائی حاجی اقبال میمن کے بڑے بیٹے سلمان اقبال میمن کی بہترین تربیت کی ،آپ کی پیشہ ورانہ تربیت سے سلمان اقبال میمن کاروبار کی بنیاد اور ٹیکنکس سے آراستہ ہوئے!!سن دو ہزار سے قبل سلمان اقبال میمن نے اپنے تایا جان حاجی عبد الرزاق میمن مرحوم کی سربراہی اور چچا حاجی عبد الرؤف میمن کی تربیت میں کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں ایک پروڈکشن ہاؤس بنایا تاکہ جلد سٹلائیٹ چینل کا آغاز کیا جاسکے۔۔۔۔!! مجھے وہ دن آج بھی یاد ہیں جب میںRAYS ریز پروڈکشن جایا کرتا تھا یہ وہی پرودکشن ہاؤس تھا جو سن دو ہزار میں ARY اے آر وائی ڈیجیٹل کے نام سے دنیا بھر میں دیکھا جانے والا پاکستانی واحد نجی چینل بنا۔۔۔۔ سن دوہزار میں اس چینل کی وسعت کو بڑھانے کیلئے ایک مذہبی چینل کیو ٹی وی دوسرا نیوز کا چینل اے آر وائی ون ورلڈ لاؤنج کیا۔۔!! الحمدللہ مذہبی سطح پر دنیا بھر میں بہت کم وقت میں کیو ٹی وی نے اپنی شناخت بنالی اور ہر طبقہ میں اسلامی نقطہ نظر سے سب سے زیادہ مقبول چینل بن گیااوریہی مقبولیت اے آر وائی کےنیوز چینل اے آر وائی ون ورلڈکو بھی رہا کیونکہ اُس وقت تک نجی شعبے میں صرف اور صرف اے آر وائی ون ولڈ ہی سیٹلائٹ نیوز چینل تھا پھر سال بہ سال کئی چینل اور اے آر وائی نے لاؤنچ کیئے۔ ۔اب یہ اے آروائی نیٹ ورک کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے اور اس کے لگھ بھگ پندرہ چینل چل رہے ہیں اور کئی معاون چینلز بھی ہیں۔!! اے آر وائی نیٹ ورک ایشا میں ممکن ہے دنیا بھر واحد چینل ہے جس کے پاس اپنے بڑے بڑے اسٹوڈیوز ہیں جہاں پر میگا پروگرامز پیش کیئے جاتے ہیں جن میں جیتو پاکستان ،عیدی سب کیلئے اور دیگر شامل ہیں۔۔۔ان اسٹودیوز میں مختلف ایونٹ کے موقع پر بھی میگا پروگرام سجائے جاتے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میںسب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل اے آر وائی ہی بن گیا ہے اور بلخصوص پاکستانی کمیونٹی میں بہت مقبول ہے،اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اینڈ پریزیڈنیٹ سلمان اقبال میمن نے نہ صرف ٹیلیویژن کی دنیا میں نام پیدا کیا بلکہ فلم انڈسٹریز میںجب قدم رکھا تو بالی وڈ ہو یا ہائی وڈ دونوں نے بہترین فلم پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور سلمان اقبال میمن کی بہترین قائدانہ صلاحیت کو مانتے ہوئے انہیں ایک کامیاب میڈیا پرسن کا خطاب بھی دیاگیا ہے ۔۔ حاجی یعقوب میمن مرحوم کے پسران اور خاندان کاا یسا ایک شیوہ ہے جو کسی کسی کو نصیب ہوتا ہے وہ ہے انسانی خدمات۔۔۔!! اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کی رضا کیلئے حاجی یعقوب میمن مرحوم کی سربراہی میں سب سے چھوٹے بھائی حاجی عبد الرؤف میمن نے خواجہ غریب نواز انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کا آغاز کیا جس کے ذریعے انسانی خدمات کا کام جاری و ساری ہے اسی طرح سلمان اقبال میمن اور ان کے والد حاجی اقبال میمن نے بھی احساس ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیٹرا اٹھایا ہوا ہے ، یہ دونوں ویلفیئر ٹرسٹ ایک دوسرے کیساتھ مل کرکام کررہے ہیں ۔!! خواجہ غریب نواز ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور احساس ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ طوفان ہو یا زلزلہ، مساکین ہو یا غریب غربا ان تمام لوگوں کی خدمت میں جتھا ہوا ہے۔ان ٹرسٹ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان میں تحقیق اور مشاہدے کے بعد بہت احتیاط کیساتھ لوگوں کی دی ہوئی امانتیں مستحقین تک پہچائی جاتی ہیں جس کا طریقہ کار میں نہ کسی کی شفارت اور نہ کسی کیساتھ نرم برتاؤ برداشت کیا جاتا ہے ، حاجی صاحبان اس نیک کام کی خود نگرانی کرتے ہیں تاکہ کوئی زیادتی نہ ہونے پائے ۔ گزشتہ سالوں اور حالیہ سال بھی خواجہ غریب نواز ٹرسٹ اوراحساس ٹرسٹ نے شہریوں کی خدمت کیلئے ایک بار پھرسب سے آگے قدم بڑھایا اورکراچی میں گرمی سےجاں بحق افرادکیلئےمفت قبریں فراہم کیں۔اس کے علاوہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی دادرسی کے لئے خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ خلق خدا کی خدمت کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ اس کے علاوہ رمضان میںپیش آنے والے گزشتہ سالوں میں طوفانی بارش کے سبب متاثرین کیلئے خواجہ غریب نواز اور احساس ویلفیئر کے رضاکاروں نے بارش میں مال واسباب اور سائبان سے محروم متاثرہ آبادیوں میں گھر گھر جاکر افطار سے قبل روزہ داروں کے لئے کھانا پہنچایا تاکہ متاثرہ لوگوں کو بنیادی ضرورت مہیا ہوسکے۔ خواجہ غریب نواز ویلفیئر ٹرسٹ نےبارش سے متاثرہ علاقوں کا باقاعدہ جائرہ لیااور ان کی ضروریات کے مطابق امداد پہنچانے کا بندوبست بھی کیا تھا۔۔۔ سن دو ہزار تیرہ میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بھی زلزلہ زدگام کی امداد و بحالی میں خواجہ غریب نواز ٹرسٹ بھی پیش پیش رہا۔بلوچستان کے علاقے آواران، لیاقت بازار، مشقے اور گرد نواح کے در ودیوار زلزلہ کی داستان کا منہ بولتا ثبوت تھے۔ کوئی کھلے آسمان تلے شدید گرمی میں تو کوئی بھوک و افلاس کے مارے دم توڑ رہا تھا۔ کسی کو اپنے معصوم بچوں کی فکر تھی تو زلزلے کے باعث زخمیوں کے لئے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان بھی دیکھا گیا ان حالات میں مکمل مددخواجہ غریب نواز ٹرسٹ اور احساس ٹرسٹ نے کی تھی۔حکومتی اور غیر سرکاری اداروں کی جانب سے زلزلہ زدگان کی امداد زور وشور سے جاری رہی۔۔۔ ان امدادی کاموں میں خواجہ غریب نواز ٹرسٹ بھی زلزلہ زدگان کی بحالی اور امداد کے لئے سرگرم رہا، کراچی سے خواجہ غریب نواز اور احساس ٹرسٹ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کے لئے راشن اور دیگر اشیاء کے ٹرک روانہ کیئے گئے جس میں ایک ہزار خاندانوں کیلئے راشن اور دیگر اشیاء بھیجیں گئی۔۔!! اس کے علاوہ ہر سال قربانی کے موقع پر خواجہ غریب نواز ٹرسٹ انٹرنیشنل اور احساس ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہراجتماعی قربانی کا آغازکیا جاتا ہے جس کے ذریعے دو لاکھ مستحقین میں گوشت کی تقسیم کا عمل عید کے تینوں دن جاری رہتا ہے۔ تھر متاثرین کیلئے بھی مالی امداد، راشن کیساتھ پانی کی فراہمی کیلئے آر او سسٹم بھی لگائے گئے ہیں۔۔جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی اور بلوچستان میں جعفر آباد کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہونے پر ہر سال خواجہ غریب نواز ٹرسٹ اور احساس ٹرسٹ کی جانب سے لنگر اور دیگر اشیا خورد نوش کی تقسیم کو یقینی بنایا جاتا ہے کراچی سے رضاکار متاثرین کی خدمت کیلئے پاکستان کے کونے کونے پر امدادی سامان لیکر پہنچتے ہیں ،ان تمام امور کی براہ راست نگرانی حاجی صاحبان خود کرتے ہیں تاکہ کسی کوتاہی اور غلطی نہ ہوسکے اور مستحقین مین انصاف کیساتھ مدد بہم ہوسکے۔۔!!مجھ جیسے ہزاروں ملازمین اس ادارے سے منسلک ہیں اور ہم اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ اللہ نے ہمارے رزق ان جیسے عظیم مالکان کیساتھ رکھا ہوا ہے اور ہماری ہمیشہ سے دعا ہے کہ ان کے ساتھ ہی اپنی زندگی گزر جائے کیونکہ حاجی یعقوب میمن مرحوم خود ایک ولی صف انسان تھے اسی لیئے ان کا گھرانہ بھی ولی صفت ہے اور اچھی تربیت کے سبب کسی کے ساتھ بھی استحصالی نہیں ہوپاتی ، مالکان اپنے ملازمین کی خوشیوں اور غم میں خود شریک ہوکر ثابت کرتے ہیں کہ اے آر وائی ایک فیملی ہے جس میں ہر کوئی کام کرنے والا خاندان کا حصہ ہے۔۔۔!! اللہ نے انہیں دولت، شہرت، بڑی عزت و مقام سے نوازا ہے مگر ان میں سادگی اور انسانی ہمدردیاں اس قدر پیوست ہیں کہ کہیں سے بھی غور و تکبر شائق نہیں ہوتا، جو کوئی اے آر وائی کے مالکان سے ایک بار ملاقات کرلیتا ہے انہیں کا گرویدہ ہوجاتا ہے ، اللہ اپنے حبیب ﷺ کے صدقےحاجی یعقوب میمن مرحوم کے پسران کو بہت بلندی اور اعلیٰ مقام پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور انہیں ہمیشہ نظر بد سے بھی محفوظ رکھے آمین ثما آمین ۔۔!اللہ ہم سب کا حامی و ناظر رہے آمین ثما آمین۔۔۔!! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!!
جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 245411 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.