managerial inaction is also an action
39-39. Say: (O Muhammad ) "O My people! Work according to your way, I am
working (according to my way). Then you will come to know,
اﷲ تعالی سورہ ذمر میں فرماتا ہے کہ آپ ﷺ کہہ دیجئے کہ اے لوگو تم اپنے
طریقے سے کام کرتے رہو۔ میں اپنے طریقے سے کرتا ہوں۔ پھر بعد میں تمہیں پتہ
لگ جائے گا۔
مثال۔ ہ مجھے ایک کمپنی کا جنرل مینیجر بنا کر کراچی بھیجا گیا کیونکہ وہاں
کی دو لیبر یونین نے دھما چوکڑی مچائی ہوئی تھی۔ اپنی مرضی کرتے تھے۔ ایک
کا لیڈر کام پر نہیں آتا تھا۔ اور مہینے کے بعد غیر حاضریکے اوپر سفیدہ لگا
کر حاضری لگا لیتا تھا اور پوری تنخواہ کے علاوہ سوگھنٹے اوو ر ٹائم بھی لے
لیتا تھا۔ کیونکہ ان کا اتنا ڈر تھا کہ لوگ ان کو چیلنج نہیں کرتے تھے۔ میں
نے اپنے وکیل سے مشورہ کیا کہ اس
کا کیا حل ہونا چاہئے تو اس مجھے ایک اصول بتایا جو کہ اس آیت کے عین مطابق
تھا۔اس کا کہنا تھا کہ یہ اصول ی ڈھیل دینے کاہے۔
managerial inaction is also an action
کہ آپ تین مہینے چپ سادھ کے بیٹھ جائیں۔ وہ سمجھے گا کہ آپ بھی ڈر گئے ہیں
۔ مگر یہ غیر حاضری اور اوور ٹائم کے ثبوت آپ اکاؤنٹ آفس سے اپنے پاس محفوظ
رکھ لیں۔ یہ آپ کے اور مینجر فنانس کے درمیان سیکرٹ رہنا چاہئے ۔ ورنہ سٹاف
اس کو بتا دے گا۔۔ تین ماہ بعد آپ اسے شو کاز نوٹس دیں تو پھرو ہ آپ پر
پھنسانے کا الزام نہیں لگا سکے گا۔ اس کے پاس کوئی بھی جواب نہیں ہو گا۔ تو
لیبر لاز کے مطابق لیگل ایکشن لے کر اسے نکال دیں اور یہ سارے پیسے بھی کاٹ
لیں ۔ میں نے یہی کیا کہ ہر ماہ اسے بلا کر کہتا تھا کہ تم کام پر بھی نہیں
آتے اور یہ بے ایمانی کر کے پیسے بھی لے رہے ہو تو وہ جواب دیتا کہ ہمت ہے
تو ایکشن لے کر دیکھو۔۔ میں اس پر ایکشن بھی نہیں لیتا تھا تو اس کو یقین
ہو گیا کہ میں بھی ڈر گیا ہوں۔ تو تین ماہ بعد میں نے لیگل نوٹس بھیج دیا
تو جواب نہیں آیا تین نوٹس دینے کے بعد انکوائری آرڈر کر دی اس میں بھی
نہیں اآیا تو انکوائری رپورٹ پر اسے ڈسمس کر دیا اور اس کے پراویڈنٹ فنڈ سے
سب پیسے کاٹ لئے۔ تو یونین والے ڈر گئے کہ یہ آدمی بہت خفیہ اور سوچ کر
ہاتھ ڈالتاہے دل کی بات نہیں بتاتا اور نہ فوری طور پر ایکشن لیتا ہے تو اس
ڈر سے یونین کے لوگ ٹھیک ہونا شروع ہو گئے۔
اﷲ تعالی بھی یہی فرما رہا ہے کہ چونکہ میری پکڑ فورا نہیں ہوتی میں ڈھیل
دیتا ہوں کہ شاید سمجھ جائے اور اپنے آپ کو ٹھیک کر لے مگر نہیں کرے گا تو
یوم احتساب اسے پتہ چل جائے گا کہ میں چپ کیوں تھا۔ اسے میری بات پر یقین
نہیں آرہا تھا کہ میں ایکشن بھی لے سکتا ہوں ۔
کلام پاک کی سمجھ تب آتی ہے اگر اس دنیا کی زندگی سے موجودہ دور کی مثالیں
سامنے آئیں۔ |