ہندوستانی ریاست بہار میں ایک شخص کو اپنے گھر پر پاکستان
کا جھنڈا لگانے کی وجہ سے مشکل میں آگیا - نالندا کے رہائشی محمد جيادالدين
رضا خان نے جب صبح سویرے اپنے گھر کی چھت پر پاکستانی جھنڈا لگایا تو محلے
داروں نے پولیس کو مطلع کردیا-
|
|
اطلاع ملتے ہیں پولیس محمد جيادالدين رضا خان کے گھر پہنچ گئی اور پاکستانی
پرچم کو اتار دیا تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور صرف تفتیش کی جارہی
ہے-
مقامی پولیس کے مطابق محمد جيادالدين رضا خان نے یہ جھنڈا اپنی مراد پوری
ہونے کے بعد منت کے طور پر لگایا تھا-
ایس پی کمار برکت کہنا ہے کہ محمد جيادالدين رضا خان اور اس کی بیوی شبانہ
انور نے منت مانگی تھی کہ اگر ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو وہ اپنے
گھر پر پاکستانی پرچم لہرائیں گے-
|
|
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں ایک نوجوان عمر دراز کو
اپنے گھر پر ہندوستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کرلیا گیا تھا- اس نوجوان کا
کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کا پرستار ہے اور
اس نے محبت میں یہ قدم اٹھایا ہے-
|