مسجد مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مقام ہوتا ہے- یہ وہ مقام
ہے جہاں تمام مسلمان اکھٹے ہو کر نہ صرف عبادت کرتے ہیں بلکہ مذہبِ اسلام
کی تعلیمات بھی حاصل کرتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ مسجد ایک مسلمان کی زندگی کا
مرکز بھی سمجھی جاتی ہے- دنیا بھر کی مساجد اسلامی ثقافت کی نمائندگی کرتی
ہیں- یہاں ہم دنیا بھر کی چند ایسی منفرد طرزِ تعمیر کی حامل مساجد کا ذکر
کرنے جارہے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں-
|
Cologne Central Mosque
یہ منفرد ڈیزائن کی حامل مسجد جرمنی میں واقع ہے اور اسے Cologne Central
کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ اپنے جدید انفراسٹرکچر اور منفرد ڈیزائن کی
بدولت ملک بھر میں مشہور ہے لیکن باہر کی دنیا میں بسنے والے کم ہی لوگ اس
سے واقف ہیں- اس مسجد کی چھت اور دیواریں شیشے کی مدد سے تیار کردہ ہیں- |
|
Lala Mustafa Pasha Mosque
شمالی قبرص میں واقع یہ مسجد حقیقی طور پر ایک گرجا گھر تھا- لیکن 1571 میں
عثمانی دور کے دوران اسے مسجد میں تبدیل کر دیا گیا- تاہم آج بھی اس مسجد
کی عمارت میں گوتیک طرزِ تعمیر کے عناصر برقرار ہیں-
|
|
Emin Mosque
یہ مسجد چین میں واقع ہے اور اسے سلیمان بادشاہ نے 1779 میں تعمیر کروایا
تھا- یہ مسجد مٹی سے تعمیر کردہ ہے- اس مسجد کے مینار پورے چین میں سب سے
بلند ہیں اور ان کی بلندی 44 میٹر ہے- تاہم اسے عوام کے لیے بند کردیا گیا
ہے اور یہ چینی حکومت کی تحویل میں ہے-
|
|
Zagreb Mosque
یہ انوکھے ڈیزائن کی حامل مسجد کروشیا میں واقع ہے- یہ اس ملک کی سب سے بڑی
مسجد بھی ہے- یہ مسجد 1987 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس مسجد کا حیرت انگیز
ڈیزائن ڈاکٹر احمد سماجلوک کے دماغ کی کاوش ہے-
|
|
Great Mosque of Touba
سینیگال میں واقع یہ خوبصورت مسجد شیخ احمدو بامبا نے 1926 میں تعمیر
کروائی تھی- یہ مسجد اسلامی شہر طوبہ کا مرکز ہے- یہ مسجد فرانسیسی دور کے
دوران تعمیر کروائی گئی اور اس وقت یہ مسلمانوں کی ایک بڑی کامیابی تھی-
|
|
Great Mosque of Xian
یہ مسجد چین میں 742 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی- اس کے آرکٹیکٹ مسلمان تھے
جبکہ یہ مسجد 12 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے- یہاں قدیم
زمانے سال سے تعلق رکھنے والے ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک بھی
رکھے گئے ہیں-
|
|
Banya Bashi Mosque
بلغاریہ میں واقع یہ مسجد 1576 میں عثمانی دورِ حکومت میں تعمیر کی گئی تھی-
یہ مسجد قدرتی گرم پانی کے چھوٹے چشموں پر تعمیر ہے اور آپ اس مسجد کے
نزدیک بھاپ کا اخراج ہوتا ہوا بھی دیکھ سکتے ہیں-
|
|
Koutubia Mosque
مراکش کی اس مسجد کی تاریخ 1150 سے جاملتی ہے اور مسجد کے ہال میں ایک وقت
میں 25 ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں- اس مسجد کے بلند و بالا مینار پر
نصب گولے تانبے سے تیار کردہ ہیں لیکن یہ حقیقی طور پر سونے سے بنے ہوئے
تھے جنہیں بعد میں تبدیل کیا گیا- اس مسجد کے اطراف میں موجود دکانیں
کتابیں اور قدیم تحاریر فروخت کرتی ہیں- |
|
Islamic Center and Mosque of Rijecka
یہ یورپ کی سب سے زیادہ خوبصورت مساجد میں سے ایک ہے اور کروشیا میں تعمیر
کی گئی ہے- اس مسجد کا افتتاح سال 2013 میں کیا گیا- اس مسجد کی تعمیر گنبد
کی شکل میں کی گئی ہے اور یہ 5 علیحدہ علیحدہ حصوں میں تقسیم ہے- اس مسجد
کے طرزِ تعمیر میں عثمانی دور کے فنِ تعمیر کے اثرات کافی حد تک نمایاں ہیں- |
|