19ویں صدی٬ دورانِ حج کی نایاب اور شاندار تصاویر

دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم رکن وقوف عرفات ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ 100 سالوں کے دوران دنیا ڈرامائی انداز میں تبدیل ہوئی ہے- ماضی میں حج آسان نہیں تھا کیونکہ مکہ تک پہنچنے کے لیے متعدد مشکل ترین اور سخت راستوں سے گزرنا پڑتا تھا- عازمین حج کئی روز تک مسلسل سفر میں رہتے تھے- ہم یہاں آپ کے سامنے 19ویں صدی کے آغاز اور وسط کی دورانِ حج کی چند شاندار اور نایاب تصاویر پیش کر رہے ہیں جو یقیناً اس سے قبل آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی-
 

image
عازمینِ حج مکہ کی جانب حج کی ادائیگی کے لیے اونٹوں پر سفر کر رہے ہیں- یہ یادگار تصویر 1910 میں کھینچی گئی-
 
image
کمرشل ائیر لائنز کی آمد سے قبل عازمینِ حج سفر کے لیے بحری جہازوں کا استعمال کیا کرتے تھے- یہ بحری جہاز ایک سستا ذریعہ تھے- تصویر میں دکھایا جانے والا مقام جدہ کی بندرگاہ ہے-
 
image
1953 میں لی جانے والی ایک تصویر میں مکہ کے ان ہوٹلوں کا منظر جہاں عازمینِ حج رہائش اختیار کیا کرتے تھے- یہ ہوٹل یا عمارات خانہ کعبہ کے اردگرد پھیلی ہوئی تھیں-
 
image
 
image
19ویں صدی کے وسط میں کھینچی جانے والی اس تصویر میں مکہ کی سڑک کو دیکھا جاسکتا ہے جہاں صرف چند گاڑیاں موجود ہیں-
 
image
مسجد الحرام کے ایک داخلی دروازے کا منظر-
 
image
1902 میں لی گئی خانہ کعبہ کی تصویر٬ اس وقت ماربل کا استعمال صرف خانہ کعبہ کے اردگرد ہی کیا گیا تھا-
 
image
یہ تصویر اس وقت کی ہے جب کوئی بھی مسلمان خانہ کعبہ میں داخل ہوسکتا تھا-
 
image
19ویں صدی کے اوائل میں حج کی ادائیگی کا ایک منظر جب ہجوم خانہ کعبہ کا طواف کر رہا ہے-
 
image
مزدلفہ کا مقام جو کہ منیٰ اور عرفات کی پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے-
 

image

19ویں صدی کی ابتدا میں عرفات میں نصب عازمینِ حج کے خیمے-
 

image

1950 کی دہائی میں دورانِ حج لی گئی عرفات کے خیموں کی ایک اور تصویر-
 

image

19وی صدی کے وسط میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا ایک منظر-
 

image

عازمینِ حج کے لیے قربانی کے جانور-
 

 

Watch Live Hajj 2016

YOU MAY ALSO LIKE:

Things have changed dramatically over the past 100 years. Hajj in the past was difficult. Getting to Makkah for many was the hardest and the toughest part; performing Hajj itself wasn’t as the crowds were not as huge and performing tawaf was easier. Here are are a few stunning images of Hajj from the early and mid-1900s: