عازمین حج کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے
مولانا ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے حج وعمرہ کی ادائیگی سے متعلق تمام ضروری
مسائل جمع کرکے دنیا کی پہلی موبائل ایپ (Hajj-e-Mabroor) کے نام سے اردو،
انگریزی اور ہندی میں نئی ٹکنولوجی استعمال کرکے تیار کی ہے جو Android اور
iPhone پر مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مہیا ہے۔ موبائل میں صرف دو منٹ میں اس
ایپ کے انسٹال کرنے کے بعد حج وعمرہ سے متعلق تین زبانوں میں موصوف کی ۴
کتابیں (حج مبرور، مختصر حج مبرور، عمرہ کیسے کریں؟ اور سفر مدینہ منورہ)،
۹ بیانات، ایک گھنٹے پر مشتمل وقفۂ سوال وجواب اور ۲۳ مضامین عازمین حج کے
ہاتھ میں ہوں گے، جن سے سفر کے دوران، حتی کہ مکہ مکرمہ، منی، مزدلفہ اور
عرفات میں بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ حج وعمرہ سے متعلق یہ تمام مضامین،
بیانات اور کتابیں موجودہ زمانہ میں لاکھوں حجاج کی تعداد اور مسجد حرام
ومشاعر مقدسہ (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں تعمیراتی تبدیلیوں کو سامنے رکھ
کر حجاج کرام کی دس سال کی خدمت کی روشنی میں حال ہی میں تحریر کی گئی ہیں۔
غرضیکہ اس ایپ کے ذریعہ عازمین حج عصر حاضر میں حج وعمرہ کی ادائیگی کے لئے
صحیح رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کے انسٹال کرنے کے بعد حج وعمرہ کی
کتابیں ساتھ لے کر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ موبائل ایپ Play Store یا App
Store کے ذریعہ صرف Najeeb Qasmi یا Hajj-e-Mabroor تحریر کرکے موبائل میں
مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
ہندوپاک کے مشاہیر علماء اور مستند دینی اداروں نے اس ایپ کی تایےد میں
خطوط تحریر فرماکر عازمین حج سے اس ایپ سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔یہ
تمام تایےدی خطوط اس ایپ کا حصہ ہیں۔ مولانا محمد نجیب قاسمی سنبھلی کی
دیگر کتابیں (۱۷ کتابیں اردو میں، ۱۴ کتابیں انگریزی میں اور ۱۴ کتابیں
ہندی میں)، مضامین اور بیانات سے مفت استفادہ کے لئے موصوف کی ویب سائٹ (www.najeebqasmi.com)
اور دوسری ایپ (Deen-e-Islam) سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
۵ اگست، ۹ا اگست اور ۲ ستمبر ۲۰۱۶ء کو بروز جمعہ ہندوستان کے وقت کے مطابق
شام چار بجے سے پانچ بجے تک آن لائن حج ٹریننگ کلاس اور وقفۂ سوال وجواب
منعقد کیا جائے گا، آن لائن حج ٹریننگ کلاس سے استفادہ کی خواہش رکھنے والے
عازمین حج سے درخواست ہے کہ مذکورہ بالا تین تاریخوں میں سے اپنے لئے کسی
ایک مناسب تاریخ کی اطلاع موصوف کو ایمیل یا واٹس اپ کے ذریعہ ارسال کردیں
تاکہ ان کو آن لائن کلاس سے استفادہ کرنے کا طریقہ ارسال کردیا جائے۔
عازمین حج مسائل حج معلوم کرنے کے لئے ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی، مقیم حال
ریاض (00966-508237446) ([email protected]) سے رجوع کرسکتے ہیں۔ |