دوسری شادی پر ٹیکس نافذ
(ajmal malik, faisalabad)
پاکستانی شوہر کو ابھی اپنے عشق کا شک ہی ہوتا ہے لیکن اس کی بیوی کو یقین بھی ہو جاتا ہے۔بیوی جہیز میں جو کچن آئیٹم لاتی ہے وہ بعد میں جنگی سازو سامان بن جا تا ہے۔اور شادیاں دو ہوں توسمجھ لیں دو جنگوں کاسامان گھر میں موجود ہے۔ اور ہے بھی دشمن کے ہاتھ میں۔اسلحہ کی یہ نمائش اوردوڑ اکثر جاری رہتی ہے۔ یہ اسلحے کا خوف ہی تھا کہ مرید کو دوسری شادی کی کھجلی نہیں ہوئی۔اُسے اپنے برادر نسبتی ان معائنہ انسپکٹرزجیسے لگتے جوکیمیائی ہتھیاروں کی جھوٹی رپورٹس دے کر حملہ کرواسکتے تھے ۔تبھی اس نے پہلی بیوی سے ہی نئی شادی کر لی اور بچوں کامطالبہ بھی پور ا ہو گیا جو کہتے تھے ڈیڈی ہمیں اپنی شادی میں کیوں نہیں بلایا تھا۔ |
|
|
شادی کی ہتھ کڑی |
|
مریدنے جب بھری محفل میں دوسری شادی کرنے
کا اعلان کیا تو ہم ہکا بکا تھے کہ یہ کنجوس۔ دو خرچے کیسے اٹھائے گا۔ ؟اوپر
سے تھا بھی شیخ ۔مکھی چوس۔آخر حالات نےثابت کیا کہ وہ پیدائشی شیخ تھا
کیونکہ وہ پہلی بیوی سےہی دوسری بیاہ کررہا تھا۔ حالانکہ طلاق بھی نہیں
ہوئی تھی۔یہ تھلےلگنے کی انتہا تھی۔ نصیبو ڈھیروں جہیز لائی تھی اور وہ اُس
پرکُنڈلی مارے بیٹھا تھا۔اُس شیخ دے پتر کے پاس۔پرانی بیوی سےنئی شادی کا
جوازبھی تھا۔کہتا تھاکہ نصیبو۔لاج کی وجہ سے پچھلی بار ٹھمک نہیں سکی
تھی۔اُسی رِیجھ کو پورا کرنےکےلئے نئی شادی کررہے ہیں ۔یہ کلیہ شادی بٹا
شادی برابرایک شادی جیسا تھا۔تاریخ پکی ہوتےہی وہ چھم چھم ناچتی
پھرتی۔گانوں کی نئی سی ڈی تیارکروائی۔مریدکو’’بسمہ اللہ
کراں‘‘پسندتھااورنصیبونے’’شیلا کی جوانی‘‘پرپاؤں سیدھےکئےتھے۔بچوں کی ضدپر’’
بے بی ڈول میں سونے دی‘‘ اور’’آج بلیو ہےپانی پانی ‘‘بھی شامل کرنا پڑا۔
گھر جس روز مہندی کی وجہ سے پیلا ہو رہا تھا۔ اچانک اُسی روز نصیبو گینٹھیا
سےپیلی ہو گئی۔ ا نتظامات چونکہ مکمل تھے۔ سو۔مریدنے منہ اٹھایااورگھر کے
پہلے کمرے سےبارات لے کر دوسرے کمرے میں پہنچ گیا۔دلہن پہلے ہی سسرال میں
تھی۔یوں شادی ری کنڈیشنڈ ہو گئی۔ ڈولی بھی نہ اٹھی۔اورولیمہ آگیا۔بچوں نے
دھما چوکڑی مچائے رکھی۔مرید نےہنگ اور پھٹکڑی کے بغیر ہی دوسری شادی کر
لی۔خو دسپردگی کا یہ عالم تھا کہ وہ دوسری بار پہلی بیوی کا ہو گیا ۔
شوہر:میں تمہارے ساتھ سوبرس تک رہ سکتا ہوں اورپیار بھی کرتا رہوں گا۔
بیوی :پھرکس چڑیل سےچکرچلانےکا ارادہ ہے۔؟
دنیا کا ہرشوہرپہلے پہل بیوی کوبےپناہ چاہتا ہےاورپھرصرف پناہ چاہتا
ہے۔پیارکےبغیرشادی۔ شادی کےبغیرپیارکاراستہ دکھاتی ہے ۔عورت کی گواہی آدھی
ہوتی ہے لیکن اسےپیارپورا چاہیے۔مردکی گواہی پوری ہےلیکن اسے آدھا پیاربھی
نہیں ملتا۔کہتے ہیں کہآپ اگردنیا گھومنے کےشوقین ہیں توشادی سے پہلے ہی
گھوم لیں بعدمیں دنیا خودگھوم جاتی ہے۔عورت کاچکر باقاعدہ گھن چکرہے۔مردکے
بخیئے ادھیڑنے والا۔ وہ پھربھی انہی چکروں میں ہے۔بیوی اگرخاموش ہو
توبیمارلگتیہے اورشور مچائے تو زیادہبیمار۔اسی لئے مردموت تک اچھی سی وی
اور اچھی بیوی کی کوشش کرتا رہتا ہے۔
شوہر:(اپنی موٹی تگڑی بیوی کوجگاکر):یہ بتاؤ تڑپ تڑپ کرمرنا اچھا ہےیا ایک
دم۔؟
بیگم: ایک دم
شوہر: توپھراپنی دوسری ٹانگ بھی میرے اوپر رکھ لو۔
میرے نزدیک دوسری شادی۔ازدواجی راکھ پرنیا ہوائی قلعہ بنانےکےبرابرہے۔دوسری
شادی کی پہلی وجہ طلاق ہوتی ہے۔ اوردوسری وجہ’’سلطان‘‘۔ایک آدمی نےدو
شادیوں کیں لیکن بہت تلخ تجربے ہوئے۔کیونکہپہلی بیوی نے طلاق لے لی اور
دوسری بیوی نےنہیں لی۔ہمارے ہاںطلاق یہ ثابت کرتی ہے کہ ماں ٹھیک کہتی تھی
یا ساس۔میں ان لوگوں سے آدھا متفق ہوں جو۔ماں کوخدا کاروپ کہتے ہیں اورساس
کوشیطان کا۔لیکن ڈاکٹریونس بٹ کہتے ہیں کہ’’عربوں میں غریب وہ ہے جس کےپاس
ایک بیوی ہو۔مغرب میں پہلی بیوی کےہوتےہوئے دوسری شادی کرنےپرسزا ملتی
ہے۔ہمارے ہاں بھی دوسری شادی پرسزا ملتی ہے اوروہ ہے دوسری ساس‘‘۔مزاح پرسی
سےاقتباس۔اسلامی نظریاتی کونسل کےسربراہ مولانا شیرانی کہتے ہیں کہ مسلمان
مردکودوسری شادی کےلئے بیویسےاجازت کی ضرورت نہیں۔لیکن یہاں کسی شوہرکو دم
مارنے کی مجال بھی تو نہیں۔
شادی کی تقریب میں بیوی نےشوہرکوکسی لڑکی سےخوش گپیاں مارتے دیکھا توخاموشی
سےپاس آئی اورشوہرکوبام دکھاکربولی : گھر پہنچ کرمیں آپ کی چوٹ پر لگا
دوں گی۔
شوہر:لیکن میرے تو ابھی چوٹ نہیں لگی۔
بیوی: ابھی ہم گھربھی نہیں پہنچے۔
عجب مقام کشف ہے کہ پاکستانی شوہرکوابھی اپنے عشق کا شک ہی ہوتا ہے لیکن
بیوی کو یقین بھی ہوجاتا ہے۔بیوی جہیز میں جو کچن آئیٹم لاتی ہے وہ بعدمیں
جنگی سازو سامان بن جاتا ہے۔اورشادیاں دوہوں توسمجھ لیں دوجنگوں کااسلحہ
گھرمیں موجود ہے۔اورہےبھیدشمن کے ہاتھ میں۔اسلحہ کی یہ نمائش اکثرجاری رہتی
ہے۔یہ اسلحے کا خوفہی تھاکہ مریدکودوسری شادی کی کھجلینہیں ہوئی۔اُسےاپنے
برادرنسبتی ان معائنہ انسپکٹرز جیسے لگتے جوکیمیائی ہتھیاروں کی جھوٹی
رپورٹس دےکرحملہ کرواسکتے تھے۔تبھی اس نے پہلی بیوی سے ہی نئی شادی کرلی
اور بچوں کامطالبہ بھی پورا ہوگیا جوکہتےتھے ڈیڈی ہمیں اپنی شادی میں کیوں
نہیں بلایا تھا۔؟ دوہری سزا (ساس)سے بھی بچ گیا ۔نصیبوکو فرسٹ
ہینڈشوہرسیکنڈٹائم مل گیا۔وہ اپنی ہی سوتن بن گئی۔جنگ کئی ہفتوں کےلئےٹل
گئی۔لیکن معروف ناول نگارتنزیلہ ریاض لکھتی ہیں کہ ’’مردکےاندردوسری شادی
کی خواہش کمر کی کھجلی کی طرح ہوتی ہے۔جس طرح بھری محفل میں اچانک کمر میں
کھجلی پیدا ہوجائے تو انسان ۔۔ ہزارخواہش کے باوجود نہیں کجھا سکتا۔۔ بالکل
اسی طرح دوسری شادی کی خواہش بھی مردکوبےبس کردیتی ہے‘‘۔من شرِما خلق سے
اقتباس۔
پاکستانی بیوی کوسوتن تو نہیں۔البتہ شوہرکی گرل فرینڈقابل قبول ہے۔لیکن
دوست کو بیوی بنا لیں تو وہ دوست نہیں رہتی۔ اوربیوی کو دوست بنا لیں تووہ
بیوی نہیں رہتی۔دوسری شادی کی خوشی میں پہلی بیوی کی سسکیاں چھپی ہوتی
ہیں۔لیکن سعودی عرب کےصوبے الاحساء کی خواتین اپنےشوہرکی دوسری تیسری شادی
خودکرواتی ہیں۔من پسندسوتن ڈھونڈنے کا سلسلہ 1981میں اس لئے شروع ہوا
کیونکہ ایک بےاولادخاتون’’سلطان‘‘کے لئےاپنی سوتن خودلےآئی۔پھر چالاک
مردوں نے’’ بے اولادی‘‘ کا چکرنکال دیا اوراپنے لئے آسانی پیدا کرلی۔لیکن
ملائشیا میں ایک سےزائد بیویاں رکھنے پرٹیکس لگ گیا ہے۔پہلی ۔شادی چونکہ
پہلی خطا جیسی ہوتی ہےاس لئےٹیکس معاف ہے۔دوسری بیوی پرٹیکس لگےگااورتیسری
بیوی پرٹیکس بڑھ جائے گا۔حکومت کاخیال ہےکہ پہلی بیوی ضرورت ہے۔باقی بیویاں
عیاشی۔اور اگرکوئی عیاشی کرسکتاہےتوٹیکس بھی دےسکتاہے۔
دوسری بیوی پرٹیکس پاکستان میں لاگونہیں ہوسکتا۔کیونکہ دوسری شادی عیاشی
ہےاوریہاں ایسی عیاشی صرف امرا کرتے ہیں اور۔وہ پہلے ہی ٹیکس چورہیں۔البتہ
ٹیکس لاگوہوگیاتوعمران خان کو ہیٹرک کےلئےمزیدٹیکس دینا پڑسکتا ہے۔اور سب
سے ہیوی ٹیکس ریٹرن وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہوسکتی ہے۔شیخ رشیدنان
فائلررہیں گے۔ایسے حالات میں شیخ مرید والاآئیڈیا سو فیصد فٹ ہے۔زیروریٹڈ
ٹیکس۔ بصورت دیگر مجھے خیبر پختونخوا۔کےرہائشی ملک اقبال یادآرہے ہیں۔ملک
اقبال کی دوسری شادی کی تقریب پرپولیس نےچھاپہ مارا تو۔حجلہ عروسی میں دلہن
کی جگہ سنگیتا نامی خواجہ سرا بیٹھا تھا۔
|
|