جشنِ آزادی اور ہماری ویب کی نویں سالگرہ

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو ایک اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ کا عزم لیے٬ ہماری ویب آج اپنے 9 سال مکمل کرنے کو ہے- 14 اگست 2007 کو متعارف کروائی جانے والی یہ ویب سائٹ٬ ہر سال جشنِ آزادی کے ساتھ اپنی سالگرہ کو ایک مضبوط ارادے اور مقصدیت کے ساتھ مناتی ہے- جس میں ہماری ویب اپنے آپ کو اپنے پاکستانی کلچر٬ معاشرتی اقدار اور اپنی قومی زبان اردو کی ترقی اور ترویج کا امین سمجھتی ہے-
 

image


گزشتہ 9 سالوں میں ہماری ویب نے بتدریج ترقی کی جو کہ آغاز میں صرف ایک خواب کی مانند دکھائی دیتی تھی لیکن اس خواب کو ہماری ویب کی ٹیم کی مسلسل محنت اور کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمارے انٹرنیٹ یوزرز (صارفین) کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی نے حقیقت میں تبدیل کردیا- اور انہی کاوشوں نے اس ویب سائٹ کو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایک مقبول ویب سائٹ کے درجے پر پہنچا دیا ہے-

ہماری ویب نے اس تمام عرصے کے دوران اردو زبان کی ترقی کے لیے بھی بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت ہماری ویب پر کالم نگار اور شعراﺀ حضرات کی تعداد ہزاروں میں ہے- اس کے علاوہ ان کالم نگار اور شعراﺀ حضرات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک رائٹرز کلب بھی قائم کیا گیا ہے جسے “ ہماری ویب رائٹرز کلب “ کا نام دیا گیا ہے اور یہ آن لائن لکھنے والوں کا پہلے کلب ہے-
 

image

حال ہی میں ہماری ویب نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اردو زبان کی پہلی “ آڈیو ڈکشنری “ بھی متعارف کروائی ہے- یہ “ آڈیو ڈکشنری “ 10 ہزار الفاظ پر مشتمل ہے جبکہ اس ذخیرے میں بتدریج اضافہ بھی کیا جارہا ہے-

اپنے 9 سالوں کے اس سفر میں ہماری ویب نے اپنے صارفین کے لیے بےشمار معلوماتی٬ تفریحی٬ کھیل٬ تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق متعدد پروگرام پیش کرچکی ہے اور یہ تمام پروگرام اپنے صارفین کی پسندیدگی٬ آراﺀ اور مشوروں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش کیے گئے-
 

image

آج ہماری ویب نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی اداروں اور ویب سائٹ کی پارٹنر ہے اور بےشمار ایوارڈز کے ساتھ اپنے انٹرنیٹ صارفین کی مسلسل خدمت کا جذبہ لیے ہوئے ہے- اور ہماری ویب اپنے اس جذبے کا اظہار آئے روز اپنے مختلف اقدامات کے ذریعے کرتی بھی رہتی ہے-

ہماری ویب کی زبردست مقبولیت اور تیز رفتار ترقی کی بدولت ہماری ویب کی سرپرست کمپنی “ Webiz Media “ اس وقت پاکستان کی 100 تیزی سے ابھرتی کمپنیوں (PAKISTAN 100) اور علاقائی 500 کمپنیوں (ARABIA 500) کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے- جو اس بات کی غماز ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستانی نوجوان اپنی فیلڈ میں بہت کچھ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں-
 

image

ہماری ویب کے ان اعزازات کی سب سے بڑی وجہ انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ قائم کیا جانے والا اعتماد کا رشتہ ہے- امید ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اس رشتے میں مزید مضبوطی آئے گی جس کی بدولت ہماری ویب کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی ایک اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ کے طور پر پہچانا جائے گا-
 

image

ہماری ویب کے فاؤنڈرز جناب ابرار احمد اور بابر حفیظ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر رضوان شیخ اپنے تمام یوزرز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں٬ کہ جن کی پذیرائی اور بھرپور شرکت سے ہماری ویب آج پاکستان کی ایک بہترین ویب سائٹ کی حیثیت سے جانی اور پہچانی جاتی ہے -
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

HamariWeb is quality oriented and most influential website operating in Pakistani domain since last nine years. It became official on 14th August 2007, and every year celebrates its anniversary with the Independence Day as a strong organization with core business philosophy. It aims to integrate and depict the Pakistani cultural heritage in the website along with promoting the National Language.