ایک چینی نوجوان Liu Dawei کو تائیوانی ویب سائٹ سے آن
لائن 24 نقلی بندوقیں خریدنے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے- یقیناً آپ
کے لیے یہ بات حیرانی کا باعث ہوگی نقلی بندوقوں کی خریداری پر سزا اور وہ
بھی اتنی بڑی-
|
|
درحقیقت چینی قوانین کے مطابق ایسی بندوق جس سے نکلنے والا کارتوس یا گولی
1.8 j/cm2 کے فاصلے پر موجود ہدف کو نشانہ بنا سکے اسے اصلی بندوق تصور کیا
جائے گا-
لیو نے یہ جعلی یا کھلونا بندوقیں 4600 ڈالر میں خریدیں لیکن اس آرڈر کے
گھر پہنچنے سے قبل لیو کے دروازے پر پولیس پہنچ گئی اور اسے اسلحہ کی
اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا-
لیو کا کہنا تھا کہ “ یہ کھلونا بندوقیں آرڈر کرتے وقت اسے اس بات کا ہرگز
اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنے ملک کا قانون توڑ رہا ہے“-
بدقسمتی سے جج نے لیو کو 30 اپریل 2015 کو عمر قید کی سزا سنائی- چین میں
اسلحہ کی اسمگلنگ پر کم سے کم 7 سال کی قید ہے- لیکن چونکہ لیو کو “ 24
حقیقی بندوقوں“ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اس لیے جج کو اس چینی نوجوان کے
لیے “ سزائے موت “ زیادہ مناسب معلوم ہوئی- تاہم سال 2014 جوالائی میں
بندوقوں کی خریدار کے وقت لیو کی عمر 18 سال تھی اس وجہ سے جج نے سزا میں
کمی کرتے ہوئے لیو کو عمر قید کی سزا سنائی-
فیصلہ سننے کے بعد لیو کا جج سے کہنا تھا کہ “ مجھے اس بندوق سے گولی مار
دیں اگر میں مر گیا تو میں یہ تسلیم کر لوں گا کہ میں نے جرم کیا ہے“ -
|
|
چین میں لیو کو ملنے والی یہ سزا آج کل ہر طبقے میں زیرِ بحث ہے جبکہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی حکام کو چاہیے کہ وہ اصلی بندوقوں کے قوانین کو
ازسرِ نو تشکیل دیں اور بندوقوں کو ان کے معیار کے مطابق جانچا جائے-
|