"املا کی عمومی غلطیاں"
1۔ "سلامتی اور آپ پر؟"
ایک غلطی جو کئی مرتبہ دیکھنے کو ملتی ہے وہ ہے
"السلام و علیکم"
السلام : سلامتی
و : اور
علیکم: آپ پر
لغت کے اعتبار سے اِس کے معنی بنے "سلامتی اور آپ پر"۔
اب اگر یہ سوالیہ نشان کے ساتھ ہو تو سمجھ آتی ہے کہ طنز ہے، جیسے "السلام
و علیکم؟" یا پھر سوالیہ نشان کے بغیر اِسے ایک فقرہ سمجھا جا سکتا ہے جس
کے معنی پورے کرنے کے لیے آگے پیچھے کچھ لگانا باقی ہے۔ جیسے "اسمی عبد
السلام و علیکم احترامی"۔ البتہ اگر یہ کہنا ہو کہ "آپ پر سلامتی ہو" تو
"و" کے بغیر کام چلانا ہو گا، اور ہلکی سی "و" کی آواز "م" پر پیش سے بنے
گی۔
- ابنِ مُنیب |