کروشیا میں 1000 سے زائد جزائر موجود ہیں جن کا رقبہ٬
آبادی اور یہاں رہنے والوں کا طرزِ زندگی ایک دوسرے سے انتہائی مختلف ہے-
کروشیا کا سب سے چھوٹا جزیرہ Smokvica Vela ہے جس کا کُل رقبہ 1 مربع
کلومیٹر ہے اور یہ مکمل طور پر غیر آباد ہے جبکہ اس ملک کا سب بڑا جزیرہ
Cres ہے جس کے رہائشیوں کی تعداد 3184 ہے- ہم آج اپنے آرٹیکل میں کروشیا کے
چند انتہائی خوبصورت اور انوکھے جزیروں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جہاں وقت
گزارنا یقیناً سیاحوں کے لیے یادگار بن جاتا ہے-
|
Susak
یہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے جو کہ شمالی Adriatic ساحل پر واقع ہے- اس جزیرے
پر آباد افراد کی تعداد 200 سے کچھ کم ہے جبکہ یہاں کوئی سڑک موجود نہیں ہے-
اس جزیرے تک رسائی صرف کشتیوں کے ذریعے ممکن ہے اور تھوڑی مشکل بھی ہے جبکہ
یہاں رہائش تلاش کرنا بھی آسان نہیں- تاہم یہاں کے ریتیلے ساحل اور انوکھے
رنگ کی حامل چٹانیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں- |
|
Krk
یہ ایک بڑا جزیرہ ہے اور Adriatic دریا کے انتہائی شمال میں واقع ہے- تاہم
یہاں تک نہ صرف رسائی آسان ہے اور بلکہ یہ جزیرہ کئی خصوصیات کا بھی مالک
ہے- اور یہی وجہ ہے کہ یہ کروشیا کا وہ جزیرہ ہے جس کی سیر کو سب سے زیادہ
سیاح آتے ہیں- اس جزیرے پر نہ صرف دیہات موجود ہیں بلکہ یہاں کئی تاریخی
قصبے بھی پائے جاتے ہیں- یہاں فیملی ریسٹورنٹ بھی بنائے گئے ہیں جب اس
جزیرے کے ساحل پر لوگوں کا ایک ہجوم رہتا ہے-
|
|
Pag
یہ کروشیا کا پانچواں بڑا جزیرہ ہے جب اس کا ساحل بھی انتہائی طویل ہے- اسے
کروشیا کا پارٹی جزیرہ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں متعدد تقریبات اور
تہوار منعقد کیے جاتے ہیں- تاہم اس جزیرے کو دو چہرے ہیں- ایک چہرہ تو اس
وقت دیکھنے میں آتا ہے جب موسم گرما کے دوران یہاں میوزک فیسٹیول کا انعقاد
کیا جاتا ہے جبکہ دوسرا چہرہ اس جزیرے پر رہائش پذیر وہ 8 ہزار افراد ہیں
جو اس جزیرے پر چاروں موسموں میں یہی پائے جاتے ہیں- اس جزیرے پر واقع
مارکیٹ میں مقامی طور پر ہاتھ سے تیار کردہ اشیاﺀ فروخت کی جاتی ہیں جو
انتہائی مشہور ہیں-
|
|
Cres
یہ جزیرہ بھی کروشیا کے Krk نامی جزیرے کے جتنا ہے اور ملک کے دو بڑے
جزیروں میں سے ایک ہے- یہ جزیرہ Adriatic سمندر کے شمال میں واقع ہے اور
یہاں تک رسائی ایک پُل کے ذریعے ممکن ہے- اس جزیرے کا زیادہ تر حصہ غیر
تعمیر شدہ ہے جس کی وجہ سے یہ ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے بہترین ہے- اس
کے علاوہ اس جزیرے کا سب سے بڑا قصبہ فن تعمیر سے محبت رکھنے والوں کے لیے
کسی جنت سے کم نہیں- اس کے علاوہ یہاں کے خوبصورت پہاڑ بھی سیاحوں کو اپنی
جانب متوجہ کرتے ہیں-
|
|
Lastovo
کروشیا کے اس خوبصورت اور پرکشش جزیرے پر 792 افراد آباد ہیں- اور
اس جزیرے کے پرسکون ماحول کی وجہ سے اسے ایک آئیڈیل مقام کا درجہ حاصل ہے-
اس جزیرے کے خوبصورت ساحل٬ صاف و شفاف سمندر اور ہر طر پھیلی ہریالی سیاحوں
کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے- اس کے علاوہ یہ جزیرے اپنے مزیدار کھانوں کی
وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے-
|
|
Rab
یہ جزیرہ بھی کروشیا کے Adriatic سمندر کے شمالی حصے میں واقع ہے- یہ جزیرہ
اپنے خوبصورت اور نہ ختم ہونے والے ریتیلے ساحلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے-
اس جزیرے کی مقبولیت کی ایک وجہ یہاں موجود قرونِ وسطیٰ کا شہر اور چار
سفید رنگ کے ٹاور بھی ہیں- اس کے علاوہ یہاں کے ساحلوں کو تیراکی اور چہل
قدمی کے حوالے سے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے-
|
|
Mljet
یہ جزیرہ کروشیا کے انتہائی جنوبی حصے میں واقع ہے اور اسے نیشنل پارک کا
درجہ بھی حاصل ہے جس کی وجہ اس جزیرے پر پائی جانے والی دو خوبصورت جھیلیں
اور یہاں موجود درخت ہیں- اس جزیرے پر موجود جنگلات کے درمیان سے کئی خفیہ
راستے نکلتے ہیں اور اسے تیراکی اور sunbathing کے لیے بہترین قرار دیا
جاتا ہے- یہ افسانوی غار Ulysses کا گھر بھی ہے-
|
|
Vis
یہ جزیرہ کروشیا کے مرکزی زمین سے انتہائی دور واقع ہے اور کشتی کے طویل
سفر کے بعد ہی یہاں تک پہنچا جاسکتا ہے- خوبصورت ساحلوں٬ دور تک پھیلے نیلے
رنگ کے سمندر اور مزیدار مقامی کھانوں کے باوجود اس جزیرے پر آنے والے
سیاحوں کی تعداد انتہائی کم ہے- |
|