۱۰ ذالحجہ جانور قربان ۱۰ محرم امام ؑ قربان

قربانی کی آمد آمد ہے ہر طرف جانوروں کی منڈیاں لگ چکی ہیں مسلمان جوق در جوق قربانی کی تیاری میں مصروف ہیں،ڈرانے والے اپنے کام میں لگے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کے جانوروں میں کانگو وائرس آیا ہوا ہے سمجھ میں نہیں آتا جس چیز کی نسبت اﷲ اور اُس کے خلیل نبی ؑ کے ساتھ ہو بھلا وہ انسان کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہے ،میں یہ نہیں کہتا کے کانگو وائرس کا وجود نہیں ہے بلکہ میں یہ کہتا ہوں کے کانگو وائرس کا وجود ہے لیکن کیوں کے اس قربانی کی نسبت اﷲ کے ساتھ ہے اس لئے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہاں’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘آپ اھتیاط کریں جانور کی منڈی میں جائیں یا جانور گھر میں لائیں دو کام کم از کم کریں ایک ماسک پہنیں اور دوسرا دستانے پہنیں پھر اﷲ پر بھروسہ کریں انشاء اﷲ اﷲ سے بڑھ کر نہ کوئی بیماری ہے اور نہ کوئی تکلیف،بس نیت صاف ہونی چاہئے اگر قربانی اﷲ کے بجائے دکھاوے کے لئے کر رہے ہیں تو پھر کسی بات کی بھی گارنٹی نہیں،آج اس آرٹیکل میں میں دو باتوں پر ایک ساتھ بات کروں گا ایک ۱۰ ذالحجہ اور دوسرا ۱۰ محرم۔
۱۰ ذالحجہ: ۱۰ محرم
۱۰ ذالحجہ کو جانور کی قربانی ہوتی ہے ۱۰ محرم کو امام حسین ؑ نے قربانی پیش کی
جانور کو عزت اور احترام کے ساتھ گھر میں لاتے ہیں امام حسین ؑ کو زبردستی کربلا لایا گیا
جانور گھر آتا ہے تو سب خاطر مدارات میں لگ جاتے ہیں امام حسین کربلا میں آئے تو کسی نے پانی کا بھی نہ پوچھا
جانور گھر آتا ہے تو لوگ راتوں کو جاگ کر حفاطت کرتے ہیں امام حسین ؑ کربلا میں آئے تو سب خون کے پیاسے تھے
۱۰ ذالحجہ کو جب جانور ذبح ہونے کا وقت ہوتا ہے کھانا کھلایا جاتا ہے امام حسین ؑکو بھوکا شہید کیا گیا
جانور کو پانی پلایا جاتا ہے امام حسین ؑکو تین دن کا بھوکا پیاسا شہید کیا گیا
حضرت ابراھیم ؑ کے ایک بیٹے پر چھری چلائی گئی امام حسین ؑ کے ۷۲ اصحاب پر چھری چلائی گئی
حضرت ابراھیم ؑ کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی لیکن امام حسین ؑ کے سامنے پورا خاندان ذبح کیا گیا
جانور کے سامنے قصائی چھری تیز نہیں کرتا امام حسین ؑ کے سامنے اُس وقت کے قصائی چھریاں تلواریں تیز کرتے رہے۔
جانور کو جس چھری سے شہید کیا جاتا ہے وہ تیز دھار کی ہوتی ہے امام حسین ؑ کو جب شہید کیا گیا تو خنجر کند تھا(تیز نہیں تھا)
جانور کی چاروں رگوں کو کاٹا جاتا ہے امام حسین ؑ کو ضربیں ماری جاتی رہیں
جانور کو تیزی سے پر نرم ہاتھوں سے ذبح کیا جاتا ہے امام حسین ؑ کو ۹ ضربوں سے شہید کیا گیا
جانور کے سامنے جانور ذبح نہیں ہوتا امام حسین کے سامنے پورے گھر والوں کو شہید کیا گیا۔

میرے اس آرٹیکل کا نتیجہ آپ آرٹیکل پڑھ کر خود لکالیں اچھا لگے تو دعا دیں اور اگر کوئی بات محسوس کریں تو میری طرف سے معذرت قبول کریں۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238893 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.