حضرت حوا ؑ بیوی ہیں حضرت آدم ؑ کی،ماں ہیں
حضرت ہابیل اور قابیل کی،پر بیٹی کسی کی نہیں ہیں کیوں کے اﷲ نے جنت سے
زمین پر نازل فرمایا تھا ،اب آج کے معاشرے کی بیوی اور ماں تو حضرت حوا کو
دیکھ کر عمل کر سکتی ہیں پر بیٹیاں نہیں کیوں کے اُنہوں نے بیٹی کا کردار
نہیں نبھایا،اگر اب ہم مثال لیں حضرت مریم ؑکی تو حضرت مریم بیٹی ہیں حضرت
عمران ؑ کی ،ماں ہیں حضرت عیسی ؑ کی لیکن بیوی کسی کی نہیں تو اب بیویاں کس
کو دیکھ کر عمل کریں تو اب کوئی نہ کوئی تو ایسی ذات لاؤ جو ایک ہی وقت میں
بیٹی،بیوی اور ماں کا کردار ادا کرے وہ ہیں حضرت فاطمہ ؑ جو بیٹی ہیں رسول
ؐ کی بیوی ہیں شیرِخدا حضرت علی ؑ کی اور ماں ہیں جوانانِ جنت کی،اور یہ
بات بھی آپ کے علم میں ہو گی کے اگر بیٹی ماں باپ کی خدمت کرتی ہے ماں باپ
کی عزت کا خیال رکھتی ہے تو ایسی بیٹی باپ کے لئے رحمت ہے حضرت فاطمہ آپ کی
عظمت کو سلام آپ بیٹی اچھی ہیں تو باپ کے لئے رحمت ہیں اُن کے لئے رحمت ہیں
جو خود’’ رحمت للعالمین ‘‘بن کر دنیا میں آئے ہیں،اور اگر بیوی اچھی ہو تو
شوہر کے آدھے ایمان کی وارث سلام ہے پاک بی بی آپ پر آپ اُن کے آدھے ایمان
کی وارث ہیں جو خود کُل ِایمان ہیں اور اگر ماں اچھی ہو تو پاؤں کے نیچے
جنت سلام ہے یا پاک بی بی آپ پر آپ کے پاؤں کے نیچے اُن کی جنت ہے جو خود
جنت کے سردار ہیں،کیا بات ہے حضرت فاطمہ ؑ آپ کی عظمت کی بے شک آپ جنت کی
عورتوں کی سردار،رسول ؐ کی دختر،حضرت علی ؑ کی زوجہ،امام حسن ؑ اور امام
حسین ؑ کی ماں ہیں ،آپ وہ ہیں جن کے صدقے میں کائنات بنی،آپ وہ ہیں جو ھل
اتی کی مصداق ہیں ،آپ وہ ہیں جو بھوکے کا پیٹ بھرتی رہیں ،آپ وہ ہیں جن کے
ہر عمل پر اﷲ آیتیں بھیجتا رہا،آپ وہ ہیں کے مسکین ہو ،یتیم ہو یا اسیر ہو
سب نے آپ کے در سے مانگا،فرشتوں کو بھی آپ کے در پر سوالی بنے دیکھا ،آپ کے
شوہر ولی ُ اﷲ،آپ کے بیٹے مجتبی،سیدالشہداء،زین العابدین،باقر العلوم،صادق
،کاظم،رضا،ہیں آپ کے بیٹے کو اﷲ نے پردہ غیب میں رکھا تا کہ حق اور باطل کا
فیصلہ کر سکیں،دعا اﷲ سے مانگو وسیلہ حضرت فاطمہ ؑکو بناؤ بے اولاد ہو
اولاد ملے گی،بے گھر ہو گھر ملے گا،بے سکون ہو سکون ملے گا،مشکل میں ہو
مشکل کشاء ملے گا ،حاجت ہے حاجت روا ملے گا،یہی وہ فاطمہ ؑ ہیں جن کے در پر
رسول ؐ نے سلام کیا،حضرت علی ؑ نے سلام کیا،فاطمہ ؑ کا مطلب ہے جہنم کی آگ
کو ٹھنڈا کرنے والی اے گناہ گار پریشان نہ ہو اﷲ کو واسطہ دے زہراء کا پھر
دیکھ گناہ کیسے بخشے جاتے ہیں پھر دیکھ جنت کیسے ملتی ہے ابھی بھی وقت ہے آ
جاؤ اس در پر بے شک ہر مشکل حل ہو جائے گی ،ہر بلا ٹل جائے گی،ایک بار
وسیلہ بنا مانگ کر دیکھو انشاء اﷲ اﷲ بے نیاز کر دے گا، دنیا کی محبت تجھے
نہیں بچا سکتی ،کفن میں جیب نہیں، دنیا چھوڑ اﷲ کے در پر آؤ اﷲ تمہاری دنیا
و آخرت کو جنت بنا دے گا ایک بار آکر دیکھو حضرت فاطمہ کو وسیلہ بنا کر
دیکھودنیا میں کامیاب ہو جاؤ گے آخرت میں جنتی بن جاؤ گے۔
|