قیامت...اک اٹل سچائی

قیامت آنی ہے یہ بات یقینی ہے...مگر کب؟اسکا علم صرف اللہ تعالی کو ہے!!

حضرت حزیفہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ " نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے قریب بہتر(72) باتیں پیش آئیں گی"..یہ سب علامات اک اک کرکے کسطرح ہمارے معاشرے پر صادق آرہی ہیں،اور اس وقت جو عذاب ہم پر مسلط ہے وہ در حقیقت انہی بد اعما لیوں کا نتیجہ ہے..

بزارمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ" قیامت کے دن انسان کے تین دیوان نکلیں گےاک میں نیکیاں لکہیں ہوں گی دوسرے میں گناہ ہوں گے تیسرے میں خدا کی نعمتیں ہوں گی اللہ تعالی اپنی نعمتوں میں سب سے چہوٹی نعمت سے فرمائےگا. کہ ا ٹہ اور اپنا معاوضہ اسکے نیک اعمال سے لے لے...اس سے اسکے سارے نیک عمل ختم ہوجائیں گے پہر بہی وہ یکسو ہو کر کہے گی کہ باری تعالی میری پوری قیمت وصول نہیں ہوئ.. "

یہ دنیا مومن کیلئے قید خانہ ہے...صرف دہوکا ہے ا صل زندگی مرنے کے بعد کی ہے...جب قیامت آئے گی اس وقت ہر انسان کو بس اپنی ہی فکر ہوگی...اور ایسے میں صرف اعما ل ہی کام آئینگے .. جس کے جیسے اعمال اسکے ساتہ ویسا سلوک ہوگا...اسلئے اصل مقصد حیات ہی یہ ہے کہ مرنے کے بعد کی زندگی جو کےرائمی ہے ...اسکی تیاری کی جائے اور جو نہیں کرتا وہ دراصل خسارے میں ہے...اسکی دنیا بہی تباہ اور آخرت بہی برباد...موت کا کوئ وقت متعین نہیں کب اپنی آغوش میں لے لے کچہ پتہ نہیں...اسلئے ہر لمحہ اللہ تعالی کی فرمانبرداری میں گزرنا چہئے..اور نافرمانی سے بچنے میں...ہر عمل سنت کے مطابق ہو...کیونکہ اصل زندگی کی کامیابی اسی میں پوشیدہ ہے..کسی بزرگ نے کیاخوب فرمایا ہے کہ"اگر اللہ تعالی کی فرمانبرداری کرنے میں لگ جائے بندہ تو اس سے نافرمانی کرنے کا وقت ہی نہ مل سکے"...

یہ بات درحقیقت ہے جب جب اللہ پاک کے احکامات کی خلاف ورزی ہوتی ہے..اسکے اثرات لازمی زندگی پے پڑتے ہیں...

اسلیئے مجہ ناچیز کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ حتی الامکان گنہوں سے بچا جائے...اللہ پاک کے ہر حکم پے عمل پیرہوسکوں..ہر سنت کو زندہ کرنے والی بنتی جاؤں ....تاکہ دنیا وآخرت دونوں میں کامیاب ہوسکوں...اپنے دین میں پوری کی پوری داخل ہوجاؤں...

میرا کریکٹر اک مسلمہ کا ہو...لوگ جب مجہے دیکہیں تو یہ کہ اٹہیں کہ یہ ہے اصل مسلم عورت اور غیر مسلم اسلام کی طرف متوجہ ہوں....میری شخصیت دنیاداری سے کوسوں دور ہو...

اللہ پاک سے ہر پل یہی دعا ہے کہ "وہ دین کیلئے قبول فرمائے...خاتمہ بالایمان وخیر ہو..روز قیا مت کی رسوائ سے بچائے...عزاب قبر سے پناہ میں رکہے ہر اس اموات سے اپنی امان میں رکہے جس سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی"

..".یااللہ !!مجہے تجہ سے محبت ہے تیرے دین سے محبت ہے تیرے نبی سے محبت ہے تیری کتاب سے محبت ہے تیرے انبیاء سے محبت ہے تیری مخلوق سے محبت ہے مجہے دن پے چلنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین"
Fatima Ishrat
About the Author: Fatima Ishrat Read More Articles by Fatima Ishrat: 30 Articles with 29340 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.