ٹماٹر

آج بات کرتے ہیں ٹماٹر کی ، جیسا کہ ٹماٹر مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، یوں تو ہر کھانے میں ٹماٹر ایک ہی طرح کا استعمال ہوتا ہے مگر ہر کھانے کا ذائقہ الگ ہوتا ہے- یہاں پر یہ بات بھی واضح کرتی چلوں کہ کسی بھی کھانےمیں جب ٹماٹر اسکی ضرورت کے مطابق استعمال کریں گے تو کھانا بہت ہی اچھا اور ذائقے دار بنے گا اور اگر کسی کھانے میں بلا ضرورت یعنی جس کھانے میں ٹماٹر نہ ڈالا جاتا ہو اور اس میں ٹماٹر ڈال دیا جائے یا کسی کھانے میں ٹماٹر زیادہ ڈالنے کی ضرورت ہو اس میں کم ڈالیں گے تو بھی کھانا مزیدار نہیں بنے گا اور صحت پر بھی برا اثر پڑے گا- اسی طرح ہم سب کی زندگی ایک مٹی کی ہانڈی کی طرح ہے جو نہ جانے کب ٹوٹ جائے اور دنیا میں ہم انسانوں کا کردار ٹماٹر جیسا ہے ، اگر تو ہم سب ایک دوسرے کی زندگی میں ضرورت کے مطابق عمل دخل دیں گے تو زندگی کی یہ ہانڈی بہت ہی مزیدار بنے گی اور بلا مقصد ایک دوسرے کے معاملات میں گھسیں گے تو یہ ہانڈی بد مزہ ہو جائےگی اور اس طرح دلوں میں کدورتیں جنم لیتی ہیں -
Shanza Khan
About the Author: Shanza Khan Read More Articles by Shanza Khan: 6 Articles with 4179 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.