جادو جنات اور علاج قسط16
(imran shahzad tarar, mandi bhauddin)
*کتاب:شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی
تلوار*
*مئولف: الشیخ وحید عبدالسلام بالی حفظٰہ للہ*'
*ترجمہ: ڈاکٹر حافظ محمد اسحٰق زاھد*-
*مکتبہ اسلامیہ*
*یونیکوڈ فارمیٹ:فاطمہ اسلامک سنٹر پاکستان*
دوسری حالت: مریض پر دم کے دوران مرگی کا دورہ تو نہیں پڑتا البتہ وہ محسوس
کرتا ہے کہ اس کو چکر آرہے ہیں۔ جسم پر کپکپاہٹ طاری ہو جاتی ہے اور شدید
سر درد شروع ہو جاتا ہے، ایسی صورت میں آپ مریض پر مذکورہ آیات والا دم تین
بارکریں، اگر اسے مرگی کا دورہ شروع ہو جائے تو پہلی حالت والا علاج شروع
کر دیں، اور اگر ایسا نہیں ہوتا اور سر درد وغیرہ میں کمی شروع ہو جاتی ہے
تو چند ایام تک اسے ایسے ہی دم کرتے رہیں، انشاءاللہ اسے شفا نصیب ہو گی،
اور اگر مریض کو افاقہ نہیں ہوتا تو:
1۔ ایک کیسٹ میں سورۃ الصافات ایک مرتبہ اور آیت الکرسی کئی مرتبہ ریکارڈ
کر دیں اور مریض کو اسے روزانہ تین مرتبہ سننے کا حکم دیں۔
2۔ مریض سے کہیں کہ وہ نماز با جماعت پڑھنے کی پابندی کرے۔
3۔ فجر کی نماز کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لاَ شَریْکَ لَہٗ
، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ کو
روزانہ سو مرتبہ پڑھا کرے۔
یاد رہے کہ پہلے دس یا پندرہ دنوں میں سر درد وغیرہ میں اضافہ ہو جائے گا،
لیکن اس کے بعد آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو جائے گا اور مہینے کے آخر تک
کوئی تکلیف باقی نہیں رہے گی، مریض ایک ماہ بعد آپ کے پاس آئے تو اس پر پھر
دم کریں، انشاءاللہ اس کی ساری پریشانی جاتی رہے گی اور اس پر کیا گیا جادو
ٹوٹ جائے گا۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پورا مہینہ اس کے دردوں میں اضافہ
ہوتا رہے اور اسے کچھ بھی اِفاقہ محسوس نہ ہو، اگر ایسا ہو تو آپ اس پر
پہلی حالت میں مذکورہ آیات والا دم کئی بار کریں، یقینی طور پر اسے مرگی کا
دورہ شروع ہو جائے گا اور اس کی زبان سے جن بولنے لگ جائے گا، سوآپ اس سے
نمٹ سکتے ہیں جیسا کہ پہلی حالت میں ذکر کر دیا گیا ہے۔
تیسری حالت: مریض کو دَم کے دوران کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا، اگر ایسا ہو تو
آپ اس سے اس کی بیماری کی علامات دوبارہ پوچھیں، اگر جادو کی بیشتر علامات
اس میں موجود نہ ہوں تو یقین کر لیں کہ اس پر نہ جادو کیا گیا ہے اور نہ یہ
مریض ہے، البتہ مزید تاکید کےلئے آپ اس پر تین بار دم کر لیں۔
اور اگر جادو کی بیشتر علامات اس میں موجود ہیں اور آپ نے بار بار دم بھی
کیا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی اسے کچھ محسوس نہیں ہو رہا، اور ایسا بہت کم
ہوتا ہے، تو آپ:
1۔ اسے ایک کیسٹ میں (سورۂ یٰسین، الدخان اور الجن) ریکارڈ کر دیں اور مریض
کو روزانہ تین مرتبہ اسے سننے کا حکم دیں۔
2۔ مریض سے کہیں کہ وہ روزانہ سو بار استغفار کرے۔
3۔ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّ ۃَ إِلَّا بِاللہِ کا وِرد بھی کم از کم سو
مرتبہ روزانہ کرے، ایک ماہ گزرنے کے بعد آپ اس پر پھر دم کریں، اور اس کے
بعد وہی طریقہ اپنائیں جو پہلی دونوں حالتوں میں ذکر کر دیا گیا ہے۔
تیسرا مرحلہ۔۔۔۔۔ علاج کے بعد
اگر مریض کو اللہ تعالیٰ آ پ کے ذریعے شفا دے دے تو آپ اللہ تعالیٰ کا شکر
ادا کریں کہ جس کی توفیق سے ایسا ہوا، اس کامیابی پر آپ کی عاجزی و انکساری
میں اضافہ ہونا چاہئے، نہ کہ آپ تکبر کا شکار ہو جائیں، فرمانِ الٰہی ہے:
﴿۔۔۔۔ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لأزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ
عَذَابِي لَشَدِيدٌ ﴾
(ابراہیم:۷)
“اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں ضرور بالضرور اور زیادہ عطا کروں گا۔ اور
اگر تم نے ناشکری کی تو جان لو کہ میرا عذاب سخت ہے۔”
شفایابی کے بعد اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ مریض پر دوبارہ جادو کر دیا
جائے، کیونکہ جادو کا عمل کرنے والے لوگوں کو جب معلوم ہوتا ہے کہ مریض کسی
معالج کے پاس علاج کروا رہا ہے تو وہ جادو گروں سے اس پر دوبارہ جادو کر
دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس لئے مریض کو چاہئے کہ وہ علاج کے متعلق کسی کو
کچھ خبر نہ ہونے دے، اور درج ذیل کاموں کی پابندی کرے:
1۔ نماز باجماعت پڑھنے کی پابندی کرے۔
2۔ گانے اور موسیقی وغیرہ سننا چھوڑ دے۔
3۔ ہر کام کرتے وقت “بسم اللہ” پڑھے۔
نمازِ فجر کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لاَ شَریْکَ لَہٗ ،
لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ کا
وِرد روزانہ سو مرتبہ کیا کرے۔
5۔ روزانہ قرآن کی تلاوت پابندی کے ساتھ کرے، اگر نہ پڑھ سکتا ہو تو تلاوت
سنتا رہے۔
6۔ نیک لوگوں کے ساتھ اپنا اٹھنا بیٹھنا رکھے۔
7۔ سونےسے پہلے وضو کر لیا کرے اور آیت الکرسی پڑھ کر سوئے۔
8۔ اَذکارِ صبح و شام کو پابندی کے ساتھ پڑھا کرے۔ |
|