ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Home
Urdu Articles
Politics Articles
دہرا معیار
(S.M Hashim, Karachi)
جب سماجی کارکنوں کو کام کرنے کی آزادی نہ ہو، جب لبوں کو تالا لگا دینے کی سوچ پروان چڑھ رہی ہو ،جب علم وحکمت کے حامل دانشوروں کو دھول چاٹنی پڑے ،جب ذرائع ابلاغ کے قلمکاروں کے قلم کی سیاہی چاندی کی چکا چوند سے پھیکی پڑ جائیں تو معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے، خیر خواہی کی کوئی سوچ نہیں پنپتی، عوام کی صورتحال اس کبوتر کی مانند ہو جاتی ہے، جو بلی کی آمد پر اپنی آنکھیں موند لیتی ہے۔ خودغرضانہ سماجی نظام نے انسان سے انسانیت کو چھین کر اسکی شخصیت کو بر باد کر دیا ہے۔یہ توڑ پھوڑ اُس وقت ہوتی ہے، جب معاشرہ دُہرے معیار کا شکار ہو جاتا ہے۔تعلیمی نظام میں دُہرا معیار،صحت کے نظام میں دُہرا معیار،انصاف کے نظام میں دُہرا معیار،غرضیکہ اس پیارے ملک کو طبقاتی نظام کے دلدل میں گردن تک دھنسا دیا گیا ہے۔
آئین پاکستان نے آرٹیکل 25(A) میں تعلیم کوحق کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ دستور میں واضح لکھا گیا ہے کہ ’’ ریاست پانچ سے سولہ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کیلئے مفت تعلیم دینے کا بندوبست کرے جیسا کہ تعلیم کے حق کے سلسلے میں قانون کی شقوں میں درج ہے لیکن اس کے باوجود ستم ظریفی دیکھئے کہ کیسے غیر محسوس طریقے سے تعلیم کو بیوپا ریوں نے تجارت میں تبدیل کردیا ہے۔دور حاضر میں بہتر تعلیم کا حصول، غریب اور امیر کا فرق اجاگر کرتا ہے، غریب کو شدت سے احساس دلاتا ہے کہ تم غریب ہو تمھیں تعلیم حاصل کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔یہ پیغام کون دے رہا ہے اور کیوں دے رہا ہے؟طویل بحث کرے بغیر ہم ، آپ اور سب اچھی طرح سمجھتے اور جانتے ہیں کہ طبقاتی تعلیمی نظام کو روشناس کرنے کے مقاصد کیا ہیں اور آئینِ پاکستان کو توڑنے اور اسکی پامالی کی جسارت اور جرات کون کر سکتا ہے، کم از کم غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد تو ایسا نہیں کر سکتے۔
آئین پاکستان آرٹیکلA-D))38کے مطابق ریاست پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ جنس،ذات،رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر عوام کو صاف اور صحت افزا پانی اور ملاوٹ سے پاک خوراک مہیا کرنے کا بندوبست کرے نیز عوام کو طبی سہولیات گھرکے دروازے تک بہم پہنچائے اور ان افراد کا خاص خیال رکھا جائے، جو معذوری یا بیماری کے باعث روزی کمانے کے قابل نہیں ہیں۔قارئین حیران ہو نگے کہ میں کسی پرستان کے ریاست کی لغو پر مبنی کہانی سنا رہا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ یہ ایک سبز کتاب میں درج ہے ،گو کہ موجودہ صورتحال سے تو یہ سبز کتاب پرستان کی داستان لگتی ہے اور افسوس اس سبز کتاب کی سیاہی ماندپڑ چکی ہے اس کتاب میں لکھاہوا ہر لفظ نقش بر آب کی مانند ہو چکا ہے، پانی کی ایک بوند اس کے نقش کو مٹانے کے لئے کافی ہے۔عوام کے لئے صحت کے معاملات کو بھی طبقات میں تقسیم کر دیا گیاہے۔ہسپتالوں میں غربت کی تذلیل ،تھر میں بچوں کی اموات،دوران زچگی خواتین اور شیر خوار بچوں کی اموات کا بڑھتا ہوا تناسب، دواؤں کی من مانی قیمتیں،جان بچانے والی دوائیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور یہ سب آئین پاکستان کی سبز کتاب کے آرٹیکلA-D))38کو اور اس آرٹیکل کی پامالی کرنے والے قانون کے محافظوں کو منہ چڑا رہے ہیں ،بے حسی کا یہ عالم ہے کہ وزیر اعظم پاکستان صاحب برطانیہ میں اپنا بائی پاس کروا کر آئین پاکستان کو منہ چڑا کر یہ پیغام دیتے ہیں کہ غریبوں کا مر جانا ہی بہتر ہے کیونکہ ہم پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال قائم نہیں کر سکے جہاں ہمارا بائی پاس ہو سکے۔
پاکستانی عوام بے بسی و بے کسی کی تصویر بنے، ہر لمحہ، ہر لحظہ صرف امید کی آس میں جی رہے ہیں، اُس پاک ذات کی امید کے بعد، اس کیڑے مکوڑے کی مانند جینے والی عوام کی امید کی ایک کرن اس ملک کی عدلیہ تھی لیکن المیہ یہ ہے اس ملک کے انصاف کوبھی طبقات کی دہلیز پر کھڑا کر دیا گیا ہے، اس ملک میں جیلیں بھری پڑی ہیں لیکن صرف غریب افراد سے۔ گناہگار ہو یابے گناہ انصاف کی دہلیز پر انصاف کی آس میں منتظر اپنی مایوس اور سسکتی زندگی سے بے زار نظر آرہاہے، کیونکہ اس کے پاس قدم قدم پر رشوت دینے کے لئے رقم نہیں ہے، پولیس کا ایک معمولی افسر کیس سے چھٹکارادلانے کے لئے، فرعون جیسی طاقت لئے سامنے کھڑا ہے،وکیل کیس لڑنے کے لئے بھاری رقم طلب کرتا ہے ۔
سبز کتاب میں نقش بر آب ہے کہ: آئین پاکستان آرٹیکل 25(1)کے تحت تمام افراد قانون کے سامنے مساویانہ حیثیت کے مالک ہیں اور مساویانہ قانونی تحفظ کے حق دار ہیں ۔لیکن اس کے بر عکس مساویانہ حیثیت یہ ہے کہ ایک امیر و کبیر جتوئی قتل کر کے رہا ہو جاتا ہے اور با ٓسانی ملک سے باہر چلا جاتا ہے۔ریمنڈ ڈیوس دو بھائیوں کو قتل کرتا ہے اور اپنے ملک کو کوچ کر جاتا ہے۔ایان علی غیر ملکی کرنسی لے جاتے ہوئے پکڑی جاتی ہیں لیکن ملک کی آزاد فضاؤں میں سانس لیتے ہوئے ،بے کس و مجبور عوام کو منہ چڑانے کے لیے میڈیا پر جلوہ افروز ہوتی رہتی ہے۔پاکستان اسٹیل جیسے قیمتی اثاثے کو زبو ں حالی تک پہنچانے اور بند کر دینے تک کے ذمہ دار،اب بھی مراعات یافتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں ،ملازمین اپنی تنخواہ اور مراعات کی بحالی کے لیے عدالتوں کی غلام گردشوں میں پھنسے ہوئے ہیں،ریٹائرڈ ملازمین واجبات کی حصولی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،ستم ظریفی دیکھیں حکومت کے ساتھ ساتھ ،اسٹیل مل کی اس حالت کا جو ادارے نو ٹس لے سکتے ہیں،وہ بھی غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔کیا یہ مساویانہ سلوک ہے ؟ اگر غیر مساویانہ عدل کی داستان لکھنے بیٹھیں تو کتابوں کے انبار لگ جائیں گے۔ سیکورٹی ادارے قانون کے رکھوالے تو کہلاتے ہیں لیکن خود قانون شکنی میں مصروف عمل رہتے ہیں ۔ سبز کتاب کے محافظ خو بصورت تقریر اورتبلیغ کرنے جیسے بہلاوے میں مصروف ہیں اور پاکستانی غریب عوام یہ دعا کرتے ہیں کہ:َ
"اب کے جنم موہے غریب نہ کریو، اگر غریب کریو، تو پاکستانی نہ کریو
Comments
Print
PREVIOUS
عافیہ صدیقی! اس شب کی سحرہوگی کبھی؟
NEXT
ہندوستانی فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملہ کے بعد ۰۰۰؟
About the Author:
Sheikh Muhammad Hashim
Read More Articles by
Sheikh Muhammad Hashim
:
77 Articles with 66666 views
»
Ex Deputy Manager Of Pakistan Steel Mill & social activist
..
View More
Recent
Politics
Articles
میٹھا زہر
عالمی سیاست کے فرماں روا
مغرب کا وحشی جنون کروسٹیڈ وار
افغان عبوری حکومت ۔۔؟
نئے پاکستان میں وزارتوں کی میوزیکل چیئر
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
شکریہ جسٹس قاضی فائز عیسی
مزدور طبقہ کی بھی سیاسی پارٹی ہونی چاہئے
جمہوریت اور عدم برداشت
پی ڈی ایم میں چوہے بلی کا کھیل
حکومت کا ’’حربہ‘‘ اور زرداری کی’’جادوگری وتجربہ‘‘کیا رنگ لائے گا
اچھا کر دکھانا ہے
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان
قوم کا ہیرو - ڈاکٹر عبدالقدیر خان
اتحادِ امت
22 Sep, 2016
Views: 745
Comments
آپ کی رائے
عوام اور لیڈران کی آنکھیں کھولنے کے لئے آپکا یہ مضمون کافی ہے۔۔۔لیکن اسکے ساتھ ساتھ عقل و شعور کی بھی ضرورت ہے
By:
Zubir Ahmed, Tando Alayar
on Sep, 25 2016
Reply
2
pakistan ka aeen pkistan ki qismat badalney k lie kafi hy lekin pakistan k politician apni qismt badalna chahtey hein.....ap ne durust nishandahi ki hey
By:
Iftekhar Bhatti, Lahore
on Sep, 25 2016
Reply
1
bhut umdah likha hy ap ne
By:
atiqa sheikh, karachi
on Sep, 25 2016
Reply
1
bhut acha likha hey.qanoon ki ahmyat istehsali toley k samne paon ki joti k barabar hey
By:
amir siddiqui, Karachi
on Sep, 22 2016
Reply
1
Please Wait Submitting Comments...