سورہ الاعراف - ٧ -
-------------------- آیات # ١٧٢ تا ١٨١
اور اے محبوب یاد کرو جب تمھارے رب نے اولاد آدم کی پشت سے اس کی نسل نکالی
اور انھیں خود ان پر گواہ کیا کیا میں تمہارا رب نہیں سب بولے کیوں نہیں ہم
گواہ ہوئے کہ کہیں قیامت کے دن کہو کہ ہمیں اس کی خبر نہ تھی - یا کہو کہ
شرک تو پہلے ہمارے باپ دادا نے کیا اور ہم انکے بعد بچے ہوئے تو کیا تو
ہمیں اس پر ہلاک فرماتے گا جو اہل باطل نے کیا - ہم اسی طرح آیتیں رنگ رنگ
سے بیان کرتے ہیں اور اس لئیے کہ کہیں وہ پھر آئیں اور اے محبوب انھیں انکا
احوال سناؤ جسے ہم نے اپنی آیتیں دیں تو وہ ان سے صاف نکل گیا تو شیطان
اسکے پیچھے لگا تو گمراہوں میں ہو گیا - اور ہم چاہتے تو آیتوں کے سبب اسے
اٹھا لیتے مگر وہ تو زمین پکڑ گیا اور اپنی خواہش کا تابع ہوا تو اس کا حال
کتے کی طرح ہے تو اس پر حملہ کرے تو زبان نکالے اور چھوڑ دے تو زبان نکالے
یہ حال ہے انکا جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں تو تم نصیحت سناؤ کہ کہیں وہ
دھیان کریں - کیا بری کہاوت ہے انکی جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور
اپنی ہی جان کا برا کرتے تھے - جسے الله راہ دکھائے تو وہ ہی راہ پر ہے اور
جسے گمراہ کرے تو وہ ہی نقصان میں رہے - اور بیشک ہم نے جہنم کے لئیے پیدا
کئیے بہت جن اور آدمی وہ دل رکھتے ہیں جن میں سمجھ نہیں اور وہ آنکھیں جن
سے دیکھتے نہیں اور وہ کان جن سے سنتے نہیں وہ چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان
سے بڑھ کر گمراہ وہ ہی غفلت میں پڑے ہیں - اور الله ہی کے ہیں بہت اچھے نام
تو اسے ان سے پکارو اور انہیں چھوڑ دو جو اسکے ناموں میں حق سے نکلتے ہیں
وہ جلد اپنا کیا پائینگے - اور ہمارے بنائے ہو ہوؤں میں ایک گروہ وہ ہے کہ
حق بتائیں اور اس پر انصاف کریں |