ناسور ۔۔بہت بڑا ناسور۔

شیطان کو آپ جو بھی نام دیں ججتا ہے ۔ ابلیس کہو ، ازازیل کہو، خنا س کہو یا شیطان بات ایک ہے۔ اب اگر کوئی مجھے ناسور کہے، کرپٹ کہے ، بدعنوان کہے یا چور ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ کیونکہ میں تو کرپشن ہوں اور میں از خود کہیں سے تو آتا نہیں ہوں ۔ مجھے پیدا کیا جاتا ہے۔ جس معاشرے میں ہزاروں بچے بغیر باپ کے پیدا ہوجاتے ہیں بالکل اسی طر ح میری بھی پیدائش ہوجاتی ہے۔
مجھے عام طور پر ناسور کہا جاتا ہے۔ بہت بڑا ناسور۔۔ حالانکہ میں اتنا بھی ناسور نہیں ہوں جتنا مجھے پیدا کرنے والے اور پھر پال پوس کر بڑا کرنے والے ہیں۔ یہاں کوئی بھلہ اپنے گھر کا کچرا اپنے ہی دروازے پر تھوڑی پھینکتا ہے ؟ ہمیشہ دوسروں کے دروازے پر ہی پھینک کر بھاگ نکلتے ہیں۔ مجھ سے پیار کرنے والے اور میرے بغیر جینا چھوڑ دینے والے مجھے یوں مورود الزام ٹھراتے ہوئے بالکل اچھے نہیں لگتے۔

ہاں شیطان کو آپ جو بھی نام دیں ججتا ہے ۔ ابلیس کہو ، ازازیل کہو، خنا س کہو یا شیطان بات ایک ہے۔ اب اگر کوئی مجھے ناسور کہے، کرپٹ کہے ، بدعنوان کہے یا چور ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ کیونکہ میں تو کرپشن ہوں اور میں از خود کہیں سے تو آتا نہیں ہوں ۔ مجھے پیدا کیا جاتا ہے۔ جس معاشرے میں ہزاروں بچے بغیر باپ کے پیدا ہوجاتے ہیں بالکل اسی طر ح میری بھی پیدائش ہوجاتی ہے۔ مجھے پیدا کرنے والی میری ماں ہے اور میں ممتا کو کبھی مورد الزام نہیں ٹھراتا۔ سارے طعنے چپ چاپ خود ہی سہہ لیتا ہوں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ میری ماں تو ایک ہی ہے ۔ بس شیطان کی طر ح اس کا بھی نام بدلتا رہتا ہے کبھی اس کا نام وزیراعظم ہوتا ہے کبھی صدر، کبھی وزیر و مشیر ، کبھی جج کبھی جرنیل تو کبھی جرنلسٹ ،تو کبھی پولیس ، کبھی FBR تو کبھی AGPR ۔یو ں ہر سرکاری و نیم سرکاری عہدے میری ماں کے نام کا ایک جزء ہے ۔ میری ماں کی تو بہت عزت ہے مگر سب لوگ مجھے ہی ناسور کہتے ہیں ۔بہت بڑا ناسور۔
habib ganchvi
About the Author: habib ganchvi Read More Articles by habib ganchvi: 23 Articles with 21418 views i am a media practitioner. and working in electronic media . i love to write on current affairs and social issues.. .. View More