پاکستان میں لا ئبریری وانفارمیشن سائنس کی تعلیم کے سو سال(قسط 14:)

خلاصہ : لائبریری و انفارمیشن سائنس ایک علم ہے جو عرصہ دراز سے دنیا کی جامعات کے نصاب میں شامل ہے۔ پاکستان میں اس علم کی باقاعدہ تعلیم کی ابتدا سو سا قبل 1915میں جامعہ پنجاب سے ہوئی تھی۔ آج یہ علم پاکستان کی متعدد جامعات کے نصاب کا حصہ ہے۔ اس علم کی سو سالہ تاریخ کو اختصار سے بیان کیا گیا ہے ، تعلیم کے ساتھ ساتھ اس علم میں ہونے والی تحقیق کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔ یہ مضمون مصنف کے پی ایچ ڈی مقالے سے ماخوذ ہے۔
پاکستان میں لا ئبریری وانفارمیشن سائنس کی تعلیم کے سو سال(1915-2015)
(یہ مضمون مصنف کے پی ایچ ڈی مقالے بعنوان ’’پاکستان میں لائبریری تحریک کے فروغ اور کتب خانوں
کی تر قی میں شہید حکیم محمد سعید کا کردار‘‘ سے موخوذ ہے۔یہ مقالے کا چوتھا باب ہے۔
مقالے پر مصنف کو جامعہ ہمدرد سے 2009 میں ڈاکٹریٹ کی سند دی)
گزشتہ سے پیوستہ
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت لائبریری تعلیم کاآغازجولائی۱۹۷۸ء میں ہو ا۔پرائمری اسکول اساتذہ کے لیے (Primary Teachers' Orientation Course) کورس شروع ہو ا۔ اس کورس میں ایک یونٹ (School Library Management) شا مل کیا گیا ۔ یہی کورس بعدمیں یو نیورسٹی میں لا ئبریری سا ئنس کے شعبہ کے قیا م کا با عث بنا۔(۲۲۸)شعبہ کے قیام میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈپٹی لا ئبریرین محمو دالحسن مر حوم کی بے پناہ جدوجہد شا مل تھی۔شعبہ کا با قا عدہ قیام فیکلٹی آف سو شل سا ئنسز کے تحت ۱۹۸۵ء میں عمل میں آیا۔ پاکستان لا ئبریری بلیٹن کے اداریے میں اسے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جا نب سے ملک کے کتب خا نو ں کی افرادی قوت کو پو را کرنے کی ایک اچھی اور بر وقت کوشش قرار دیا گیا(۲۲۹)۔ ۱۹۸۸ء میں ’’سر ٹیفیکیٹ ان لا ئبریرین شپ ‘‘ کے پروگرام کا اجراء کیا گیاجسے ڈگری کی سطح تک بڑھادیا گیا۔

بی اے لا ئبریری سا ئنس کی سطح پر لازمی مضا مین کے علا وہ چار مضامین لائبریری سا ئنس سے متعلق نصاب میں شامل کئے گئے۔ اولا الذکر دو کی کا میاب تکمیل پر سر ٹیفیکیٹ ان لائبریرین شپ کا اجراء کیا جا تا ہے۔

بی اے لا ئبریری سا ئنس کی ڈگری کا اجراء صرف اس وقت کیا جا تا ہے جب کسی طا لب علم نے لا ئبریری سا ئنس کے چار مضا مین کے سا تھ با قی کے لا زمی مضا مین کی کا میا بی کی تکمیل بھی علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کی ہو لیکن ہر ایف اے ؍ایف ایس سی طا لب علم وسا ئل کتب خا نہ تنظیم و تر تیب اور خدما ت کتب خا نہ کے کورس پاس کر کے سر ٹیفیکیٹ ان لا ئبریرین شپ حا صل کر سکتا ہے۔ بی اے کے چار مضا مین میں آٹھ کتب بطور نصا ب پڑھائی جا رہی ہیں (۲۳۰)۔ علا مہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی نے بی اے لا ئبریری سائنس یعنی بیچلر کورس (B.A) کو(BLIS) کا نا م بھی دیا جس کے با عث ابہام پیدا ہوا کیوں کہ بی ایل آئی ایس ایک پوسٹ گریجویت کورس ہے جو ملک کی دیگر جا معات کے تحت منعقد کیا جا تا ہے جب کہ اوپن یو نیورسٹی کا کورس انڈر گریجویٹ سطح کا کورس ہے اور اس کے لیے بنیا دی تعلیمی اہلیت ایف اے ؍ ایف ایس سی ہو تی ہے۔

۲۰۰۱ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ لا ئبریری و انفارمیشن سا ئنس کے تحت دو سا ل کے ایم ایل آئی ایس(MLIS) پروگرام کی ابتداء ہو ئی۔اس کی ضرورت اس وجہ سے پیش آئی کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فارغ اتحصیل بہت سے بی ایل آئی ایس اور دیگر گریجویٹ ملک کے مختلف کتب خا نو ں میں خدما ت انجام دے رہے تھے۔ اس کے سا تھ ہی دیگر جا معات کے گریجویٹس کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ ملازمت کر تے ہو ئے ایم ایل آئی ایس کر سکیں۔ وہ چا ہتے تھے کہ اپنے گھر اور دفتر کو چھوڑے بغیر اس مضمو ن میں ماسٹر کرلیں۔ لہذٰ اس طبقہ کا بہت زیا دہ زور تھا کہ فا صلا تی تعلیم کی بنیا د پر ایم ایل آئی ایس پروگرام شروع کیا جائے۔ چنانچہ علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی نے ایم ایل آئی ایس پروگرام ۲۰۰۱ ء سے شروع کیا (۲۳۱) ۔

مستقبل قریب میں شعبہ کی جا نب سے لا ئبریری و انفارمیشن سا ئنس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کر نے کی منصو بہ بندی کی جا رہی ہے(۲۳۲)۔ علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی ملک میں لا ئبریری و انفارمیشن سا ئنس میں ما سٹر پروگرام شروع کر نے وا لی سا تویں یو نیورسٹی ہے اس سے قبل کر اچی یو نیورسٹی (۱۹۶۲ء) ‘ سندھ یو نیورسٹی (۱۹۷۶ء) ‘ پنجا ب یو نیورسٹی (۱۹۷۴ء) ‘ پشاور یو نیورسٹی (۱۹۸۲ء) ‘ بلوچستان یو نیورسٹی (۱۹۸۳ء) ‘ اسلامیہ یو نیورسٹی بہا ولپور (۱۹۸۳ء) میں رسمی نظام تعلیم کے تحت ما سٹر پروگرام جا ری تھا ۔ اس پیشہ سے تعلق رکھنے والوں کی اکثریت نے ملک میں علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے تحت فا صلا تی طریقہ تعلیم میں لا ئبریری سا ئنس کی تعلیم کو ایک اچھا اور بر وقت اقدام قرار دیا اور اس کی تعریف کی لیکن بعض لوگو ں نے ان کورسیز کے خلاف بھی دلائل دیے ان کا خیا ل ہے کہ فا صلا تی نظام کے تحت لا ئبریری سا ئنس کی تعلیم منا سب نہیں۔ اختر ٖحنیف نے کہا کہ یہ کورس بہ مقصد نہیں اور عجلت میں تشکیل دیا گیا ہے ا ور یہ کورس دیگر جا معات سے متصادم ہے جہاں یہ کورسیز پہلے ہی سے جاری ہیں(۲۳۳)۔ محبوب کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ما ہرین لا ئبریری سا ئنس فراہم کر نے کے لیے معیاری ضروریا ت کو پو را نہیں کر تا(۲۳۴)۔ غیور حسین نے کو رس کے با رے میں کہا کہ ’ کورس کی تدوین میں معیا ر کو ہر گز مد نظر نہیں ر کھا گیا کہنے کو تو کورس نیم پیشہ ور عملہ کی تر بیت کے لیے ہے لیکن مو ضو عات اور وسعت کے اعتبا ر سے ایم ایل ایس اور ڈپلو مہ کے طلباء کے لیے تیار کیا گیا محسوس ہو تا ہے (۲۳۵) ۔ ڈا کٹر سجاد الرحمٰن کا خیا ل ہے کہ یہ پروگرام ملک میں لا ئبریری تعلیم کی کا میا بیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کریگا(۲۳۶)۔ڈا کٹر انیس خورشید نے ڈ ا کٹر سجاد الرحمٰن کے خیا ل سے اتفاق کر تے ہو ئے لکھا کہ 'It has been ill-advised attempt which has no precedence anywhere in the professional world'.(237) کورس کے با رے میں منفی خیالات یقیناً اہمیت رکھتے ہیں لیکن کسی بھی چیز کے لیے یہ جواز کہ کیوں کہ دنیا میں یہ کسی اور ملک میں نہیں اس وجہ سے ہم بھی اس پر عمل نہ کریں غیر منطقی نظر آتاہے۔ نصاب میں کسی بھی قسم کی خا می یا کمی کو وقت کے ساتھ سا تھ با آسا نی دور کیا جا سکتاہے۔ انٹر اور بی اے میں لا ئبریری سا ئنس کے اجراء اور اس کے با رے میں لو گوں کے تحفظات بھی ہما رے سا منے ہیں ۔ یہ کورسیز اب کا میابی سے چل رہے ہیں۔ نصا بی کتب بھی آچکی ہیں اور کا لجوں میں لا ئبریری سا ئنس کے لیکچرر ز کا تقرر بھی ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ڈا کٹر رمیش با بو کے مطابق ’’آج ہندوستان میں ۱۷۰ روایتی یو نیورسٹیوں میں تقریباً ۴۴ یو نیورسٹیا ں بشمول اوپن یو نیورسٹی کے فا صلا تی تعلیم کے مختلف پیشہ ورانہ کورسیز جیسے لا ئبریری و انفارمیشن سا ئنس کا انعقاد کررہی ہیں(۲۳۸) ۔مدراس یو نیورسٹی میں ۱۹۸۸ء سے فا صلا تی تعلیم کے تحت لا ئبریری سا ئنس میں ما سٹر (MLIS) پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرسید جلال الدین حیدر نے فاصلا تی تعلیم کے تحت لا ئبریری تعلیم پر کی جا نے و الی تنقید کے جوا ب میں تحریر کیا کہ ’ حقیقت یہ ہے کہ ان کو تا ہیوں کواگر دلا ئل کی بنیاد پر قبول بھی کر لیا جا ئے تو پا کستان جیسے ملک میں یہ غیر معمو لی نہیں ۔فا صلا تی تعلیم کے تحت پیشہ ورانہ کورسیز کے لیے مطالعا تی مواد کے معیاری نہ ہو نے کے با رے میں ڈا کٹر حیدر کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے وا لے کتب خا نو ں میں کا م کر نے والے اگر اپنی پیشہ ورانہ تعلیمی استطاعت اور قا بلیت بڑھا نے کے خواہشمند ہوں تو کیا وہ اس مقصد کے لیے وہ کراچی یا لا ہور جا ئیں ؟ کیا وہ یہ عیش و عشرت بر داشت کر سکتے ہیں؟یہ پروگرام ایک مخصوص منصوبہ بندی اور اورعظیم مقصد کے لیے شروع کئے گئے ہیں‘(۲۳۹)۔

فا صلا تی نظام تعلیم میں طلبہ امدادیِ خدمت پر انحصار کر تے ہیں ان کی کئی شکلیں ہیں با لمشافہ تعلیم ‘ فاصلات بذریعہ کمپیوٹر ‘ مشاورت ‘ تفویض شدہ مواد کی جا نچ ‘ ورکشاپ ‘ ٹیلی فون پر تدریس ‘ ٹیوٹوریل امداد وغیرہ جو فا صلا تی اسا تذہ ‘ مشیروں ‘ تر بیت دینے والوں ‘ سپروائزروں ‘ سا تھی طلبہ اور خاندان کے افراد کی طرف سے منظم اور غیر منظم صورتوں میں ہو سکتی ہیں(۲۴۰)۔ علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کی طرف سے ۳۲ ریجنل کیمپس ۷۰ پا رٹ ٹائم ریجنل رابط آفیسرز اور ایک ہزار سے زیا دہ اسٹڈی سینٹرقا ئم ہیں۔ سب سے اہم خط و کتابت و راہنما ئی ہے جو جز وقتی اسا تذہ (ٹیو ٹر) فرا ہم کر تے ہیں اس میں اسٹڈی سینٹرز پر طلبہ سے بالمشافہ ملا قات شا مل ہے(۲۴۱)۔ یو نیورسٹی کے اس طریقہ کار سے طلبہ کی زیادہ مشکلات حل ہو جا تی ہیں، ہر ریجنل آفس میں قا ئم لا ئبریری لیب کی حیثیت رکھتی ہے جہاں پر لا ئبریر ی سا ئنس کے طلبہ پیشہ ورانہ لا ئبریرین سے عملی امور میں مدد لے سکتا ہے۔

شعبہ لا ئبریری و انفارمیشن نے سر ٹیفیکیٹ اور بی ایل آئی ایس پروگرام کے نصاب پر مشتمل کتب اردو زبا ن میں مر تب کیں یہ کتب نصاب کا پوری طرح احا طہ کرتی ہیں۔ ان میں ’ وسا ئل کتب خا نہ ‘(یونٹ ۱ ۔۹ )(۲۴۲) ، وسا ئل کتب خا نہ ‘(یونٹ ۱۰ ۔۱۸ ) (۲۴۳)، ’خدمات کتب خا نہ (یو نٹ ۱۔۹) (۲۴۴) ، ’خدمات کتب خا نہ (یو نٹ ۱۰۔۱۸) (۲۴۵) ، کتب خا نو ں کی تا ریخ (یو نٹ ۱۔۹)(۲۴۶) ،کتب خا نو ں کی تا ریخ (یو نٹ ۱۰۔۱۸) (۲۴۷)، درجہ بندی و کیٹلاگ سازی یونٹ ۱۔۹(۲۴۸) اور یونٹ ۱۰ ۔ ۱۸ شا مل ہیں(۲۴۹)۔ ایم ایل آئی ایس کے تما م مضا مین کی راہنما کتب (Study Guide)کے علا وہ طلبہ کومطالعہ میں سہو لت کے لیے نصاب میں شا مل مو ضو عات پر مشتمل کتب شا ئع کی گئیں ۔راقم الحروف نے ایم ایل آئی ایس کے آخری سیمسٹر کے ایک مضمون (Serial Management) کی اسٹڈی گائیڈ(Study Guide)(۲۵۰) تحریر کی۔
حوالے و حواشی
228. Mahmudul Hasan. 'Establishing the Department of Library and
Information Science at Allama Iqbal Open University'. Pakistan Library
Bulletin. (Editorial) 16 no.2 (June 1985)
229. Library Education through Distance Teaching System. (Editorial),
Pakistan Library Bulletin. 16 no. 2 (June 1985).
۲۳۰۔ سیدغیو ر حسین‘ سید۔’ ’ علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی اور لا ئبریری اینڈ انفارمیشن سا ئنس کی تدریس‘‘ نیوز بلیٹن ، پاکستان لا ئبریری ایسو سی ایشن ( فیڈرل برانچ) نمبر ۳۲۔۳۳ ۔ (جنوری ۔ دسمبر ۱۹۹۴ء) : ۹۔۱۰
231. Muhammad Arif. 'MLIS through Distance Education. ref. 227, p.23.
232. Allama Iqbal Open University , Islamabad, Prospectus: Post Graduate
Programmes, the University, Spring, 2003. pp. 28-29.
234. Akhtar Hanif. 'Library Education through Distance Teaching System.
Pakistan Library Bulletin. 16 no. 2 (June 1985) , ii
234. Khan, Mahboob Hussain. 'An Appraisal of the Allama Iqbal Open
University's Library Education Programme'. PULSAA News. 4 nos.1-2
(January - June 1992) : 32 -33.
۲۳۵ ۔ غیو ر حسین‘ سید ۔حوالہ ۲۳۰ ، ص۔ ۱۴
236. Sajjadur Rehman. March 28, 1988 to Dr. G. A. Allana, Vice Chancelor,
Allama Iqbal Open University, Islamabad.quotted in., Anis Khurshid.
Libray Education in Pakistan: Concerns, ref. 92, p. 24
237. Anis Khurshid. Libray Education in Pakistan: Concerns, issues and
Practices. quoted in Library Education in Pakistan. ref. 92, p 26
238. Babu, B Ramesh Distance Education in Library and Information Science.
quoted in N. Guruswamy Naidu.- Librarianship in Developing Countires.
ref. 221, p.228
239. Haider, Syed Jalaluddin. Educating Future Libraries in Pakistan. ref. 47.
۲۴۰۔ محمد ارشد، فا صلا تی تعلیم میں طلبہ کی امدادی خدمات ۔ حوالہ ۲۱۶ ، ص۔ ۳
241. Muhammad Arif. 'MLIS through Distance Education. ref. 227, p.24
۲۴۲۔ وسائل کتب خانہ: تنظیم و تر تیب ۔ یو نٹ ۱۔۹ ، بی اے کوڈ ۴۲۲( اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی، ۱۹۸۷ء ) ،۴۰۴ص
۲۴۳۔ وسائل کتب خانہ: تنظیم و تر تیب ۔ یو نٹ ۱۰۔۱۸ ، بی اے کوڈ ۴۲۲(؍ اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی، ۱۹۸۸ء )۴۴۹ص
۲۴۴۔ خدما ت کتب خانہ: یو نٹ ۱۔۹ ، بی اے کوڈ ۴۲۳( اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی، ۱۹۸۸ء ) ، ۳۷۶ص۔
۲۴۵۔ خدما ت کتب خانہ: یو نٹ۰ ۱۔۱۸ ، بی اے کوڈ ۴۲۲ (اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی، ۱۹۸۸ء )
۲۴۶۔ کتب خانو ں کی تا ریخ: یو نٹ ۱۔۹ ، بی اے کوڈ ۴۶۶(اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی،)
۲۴۷۔ کتب خانو ں کی تا ریخ: یو نٹ۰ ۱۔۱۸ ، بی اے کوڈ ۴۶۶(اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی)
۲۴۸۔ درجہ بندی کیٹلاگ سازی: بی اے ، یونٹ ۱۔۹، کورس کوڈ۔ ۴۶۷( اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی، ۱۹۹۰ء ) ،۳۳۹ص
۲۴۹۔ درجہ بندی کیٹلاگ سازی: بی اے ، یونٹ۱۰۔۱۸، کورس کوڈ۔ ۴۶۷( اسلام آباد: علا مہ اقبال اوپن یو نیورسٹی، ۱۹۹۰ء ) ،۳۸۰ص
250. Samdani, Rais Ahmed. Study Guide: Management of Serial Publications:
Units 1-18, Course Code 5519. (Islamabad: Department of Library and
Information Science, Allama Iqbal Open University, 2002) , 135p.
Prof. Dr Rais Ahmed Samdani
About the Author: Prof. Dr Rais Ahmed Samdani Read More Articles by Prof. Dr Rais Ahmed Samdani: 852 Articles with 1276792 views Ph D from Hamdard University on Hakim Muhammad Said . First PhD on Hakim Muhammad Said. topic of thesis was “Role of Hakim Mohammad Said Shaheed in t.. View More