موسٰی علیہ السلام اللہ تعالی' سے ہمکلام
ہوئے اللہ تعالی' نے موسٰی علیہ السلام کوفرمایا کہ میں فلاں ساحل پر تین
کشتیوں کو غرق کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں موسی' علیہ السلام وہاں گئے چنانچہ
کشتی آئی اور ڈوب گئی دوسری آئی اور ڈوب گئی سب مارے گئے جب تیسری کشتی آئی
تو وہ کنارے آلگی موسی' علیہ السلام نے اللہ سے پوچھا آپ نے تو کہا تھا کہ
تینوں غرق ہوں گی اللہ نے فرمایا میں نے ابتدائے آفرنیش سے اپنے عرش کے
سامنے لکھ رکھا ہے کہ میری رحمت میرے غصّہ پر غالب ہوگی اے موسی' انھوں نے
میری رحمت کو آواز دی تھی اور غرق ہونے سے بچ گئے- |