قسمت کا کھیل
(Zulfiqar Ali Bukhari, Rawalpindi)
پچھتاوا تب ہوتا ہے جب وقت گذر جاتا ہے پہلے انسان اپنی انا و ضد میں ہی رہتا ہے۔ |
|
حفصہ نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے
یونیورسٹی سے ایک پیریڈ میں غیر حاضر ہو کر آج تیز دھڑکن کے ساتھ پہلی دفعہ
عثمان سے ملاقات کر لی تھی۔ دونوں کا رابطہ سوشل ویب سائٹ کے ذریعے ہوا تھا
جس کے بعد ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ عثمان رشتہ لے کر گیا مگر اُسکی
والدہ نے بے عزت کر کے انکار کر دیا اور والد نے غیرت دکھاتے ہوئے خاندان
میں ہی بے جوڑ رشتہ کرا دیا۔ چند ماہ بعد ہی حفصہ طلاق لے کر واپس آگئی اور
والدین سر پکڑ کر رہ گئے کہ آخر ایسا کیوں ہوا؟ |
|