پھر؟

عورتوں کے حقوق کا عالمی دن،اسپیشل سیٹ اپ
میک اپ ٹھیک کرواتی ماڈرن اینکر
ایک این جی او کا سرپرست
کچھ مجبور عورتیں
کیمرہ .......فلیش......مائیک کا رخ
سفید پوش شخص.........این جی او چلانے کا خیال....کیسے؟
شفیق مسکراہٹ......خدمت خلق
مائیک دوسری طرف گھوما
این جی او تک کیسے پہنچی؟
غربت........ بیچ دی گئی.
کسے؟
شرابی بوڑھے کو........
پھر؟
نظریں فرش پر.........روز ایک بوتل کے عیوض.......
اوہ! تاسف بھری نظر......
کٹ......گلیسرین لگائیں....شوٹ ہارم فل دکھنا چاہیے...
فلیش....
پھر؟....
ہم نے پناہ دی....... سفید پوش نے ان دیکھی گرد کالر پہ سے جھاڑی
اوہ !
قدروقیمت بڑھی؟
ہاں! ٹھہری آنکھیں
سپاٹ لہجہ
کتنی؟
ایک بوری آٹا..".........
Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 95055 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More