بلا عنوان

سو لفظوں کی کہانی۔۔۔۔۔۔۔
رات نو بجے آفس سے گھر واپس آیا تو گھر عجیب ہی نقشہ پیش کررہا تھا۔
گھر میں گھستے ہی گیراج میں سوئیٹس، چیز اور استعمال شدہ ٹشو کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔سامنے سوئمنگ پول میں بچے نائٹ ڈریس میں ملبوس ایک دوسرے کے اوپر پانی اچھال رہے تھے سیڑھیوں سے اوپر گیا تو سامنے بچوں کے بیڈ روم میں کھلونے پھیلے نظر آئے راہداری سے گزر کر اپنے بیڈروم میں داخل ہوا تو بیگم بیڈ پر لیٹی ناول پڑھ رہی تھیں بیگم سے پوچھا آج گھر میں کیا ہوا ہے تو وہ مسکراتے ہوئے بولیں آپ روز پوچھتے ہیں نہ آخر تم سارا دن کرتی کیا ہو تو آج میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔“
Haya noor
About the Author: Haya noor Read More Articles by Haya noor: 4 Articles with 6568 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.