جنون رائیگاں نہ گیا

مجھے اپنے آپ پر بہت فخر سا ہو رہا تھا کہ آج میں اپنے باس کو اپنی کارکردگی سے خوش کرلوںگا۔آج نوکری ملنے کے بعد میرا پہلا امتحان تھا کہ میں یہ کنٹریکٹ حاصل کرلوں اوراپنی نوکری کو پکا کروا لوں۔مگر میں جونہی میٹنگ ہال میں داخل ہوا وہاں پر ایک خوب صورت لڑکی کو دیکھ کر میں سب کچھ بھول سا گیا اور جب میں اپنی کمپنی کے حوالے سے بولنے لگا تو مجھ سے بولا ہی نہیں گیا۔

میرا اپنا غرور ایک لڑکی کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا کہ میں بہت کچھ کر سکتا ہوں۔میرے ساتھ قسمت نے عجب کھیل کھیلا تھا۔اُس دن تو میں ہار کر واپس آگیا تھا اور میں نے تب سوچ لیا تھا کہ اگلی بار ایسا نہیں ہوگا...

میں نے خدا سے دعا کرلی تھی اور یقین تھا کہ اب کی بار وہ کامیاب کرے گا اورایسا ہی ہوا تھا میں نے وہ ٹینڈر حاصل کرلیا تھا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور یہ سب مجھے میرے اللہ پر یقین سے ہی حاصل ہوا تھا۔اس کے لئے بہت بڑی انٹرنیشنل کمپنیاں بھی سرگرم سی تھیں مگر میں نے اپنی فطری ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے آخری لمحات میں بازی جیت لی تھی۔

کیا آپ یقین کریں گے کہ اسکے پیچھے اسی لڑکی کا ہاتھ تھا وہ تو مجھے نہ مل سکی مگر اس نے مجھے اتنا حوصلہ دیا کہ آج میں اپنی اُسی کمپنی کا بڑا عہدہ دار ہوں اور بہت خوش ہوں کہ جہاں میرا غرور ٹوٹا وہاں پر قسمت نے ساتھ دیا اور یقین کامل نے مجھے کامیاب کردیا۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 522841 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More