ماسک
(Prof Talib Ali Awan, Sialkot)
بچے ہر ہفتے کسی پارک جانے کی ضد کیا کرتے
تھے ،لہٰذا پچھلے ہفتے میں انہیں فاطمہ جناح پارک لے گیا ۔
بچوں نے وہاں جھولے لئے ،جی بھر کر کھیلے ، خوب موج مستی کی ،
حتیٰ کہ شام کا کھانا بھی پارک کی کھلی فضا میں بیٹھ کر کھایا ۔
بچوں نے غبارے اور کھلونے خریدے اور واپسی کی راہ لی۔
واپسی پر مین گیٹ پر جوکر کھڑا تھا ۔
میرا بڑا بیٹا جوکر کے پاس گیا اور جوکر سے پوچھا :
’’ جوکر ! تم چہرے پر ماسک کیوں پہنتے ہو ؟‘‘
’’ ماسک تو سبھی پہنتے ہیں ،پر میرا نظر آتا ہے ‘‘،جوکر نے جواب دیا۔ |
|