بے وجہ پریشانیاں
(Kulsoom Bashir, Karachi)
آج وہ کئی دنوں بعد گھر کی صفائی کرنے لگی
تھی ۔ گھر میں مسلسل پریشانیوں کی وجہ سے وہ بھی صفائی نہ کر سکی تھی ۔
بالآخر آج ہمت کر ہی لی۔ صفائی کرتے اس کی نظر الماری کے اوپر رکھے قرآن
پاک پر پڑی جس پہ دھول کی ایک موٹی تہہ جمی ہوئی تھی ۔ دھول کی تہہ جتنی
موٹی تھی وہ خود اس سے بھی کئی گنا زیادہ شرمندہ ہوئی ۔ کیونکہ بالآخر اسے
سمجھ آگیا تھا کہ گھر کی بےجا پریشانیوں کی وجہ کیا ہے ۔ جہاں قرآن پاک ہی
نہ پڑھا جائے وہاں فرشتے بھی نہیں آتے تو پریشانیاں کیوں نہ ہوں ۔ |
|