ہماری ایک دوست
جس کے والد کا انتقال ہوچکا تھا ہم سب دوستیں اس کے جہیز کے لیے پیسے جمع
کر رہیں تھیں پانچ پانچ ہزار سب نے دینے کا سوچا۔
میں کماتی نہیں تھی لیکن ابو منع نہیں کریں گے مجھے یقین تھا۔ میں نے گھر آ
کر ابو کو پوری بات بتائی ابو نے کہا میرے پاس تو قربانی کے جانور خریدنے
کے لیے پیسے بچے ہیں میں نے پوچھا قربانی کسے کہتے ہیں ابو بولے قربانی
جانور کو ذبح کرنے کو کہا جاتا ہے میں تمہیں پانچ سو روپے دوں گا تم تحفُے
میں دے دینا۔ میرے دل میں سوال رہ گیا کیا قربانی صرف جانور قربان کرنے کو
کہا جاتا ہے یا خدا کی راہ میں کسی یتیم کی مدد کرنے کو کہا جاتا ہے؟ |