دنیا کے چند منفرد اور دلچسپ ریسٹورنٹ

گھر سے باہر کسی ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونا یقیناً ہمیشہ ایک مختلف تجربے کا باعث بنتا ہے- عموماً لوگ کھانے کے لیے ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں کا نہ صرف کھانا مزیدار ہو بلکہ اردگرد کا ماحول بھی انتہائی دلچسپ٬ دلکش اور منفرد ہو کیونکہ ماحول بھی آپ کے مزاج پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے- اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے منفرد ریسٹورنٹ دکھائیں گے جہاں آپ نہ صرف مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ یہاں گزارے جانے والے لمحات ہمیشہ کے لیے ایک خوبصورت یادگار بن سکتے ہیں-
 

Vertigo
یہ ہوٹل میں بنکاک میں واقع ہے اور اس 61 منزلہ ہوٹل کی خاصیت یہ ہے کہ اس کی بلند ترین چھت پر رات کے کھانے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آپ شہر بھر کا روشنیوں سے جگمگاتا خوبصورت نظارہ کرسکتے ہیں- لیکن یہ ایک مہنگا ترین ہوٹل بھی ہے اس لیے اس نظارے کے لیے آپ کو ایک بھاری رقم ادا کرنی پڑ سکتی ہے-

image


A380 In-flight Kitchen
یہ جگہ ان کے لیے زیادہ موزوں ہے جو جہاز کے کھانوں کو پسند کرتے ہیں- جی ہاں یہ انوکھا ریسٹورنٹ تائیوان میں واقع ہے جو کہ ایک جہاز کے اندر ڈیزائن کیا گیا ہے- اس ہوٹل کے کھانے کے ذائقے کی بھی تعریف کی جاتی ہے جبکہ اپنے منفرد ماحول کی وجہ سے یہاں ڈنر کرنا ایک خوبصورت یادگار بن جاتا ہے-

image


Waterfalls Restaurant
یہ ریسٹورنٹ فلپائن کے Labassin ڈیم سے بہتے ہوئے پانی کے قریب قائم کیا گیا ہے لیکن یہ ریسٹورنٹ صرف دوپہر کے کھانے کے لیے کھولا جاتا ہے- یقیناً اس نظارے کے ساتھ لنج کرنا انتہائی لطف کا باعث بنتا ہے لیکن بہتے پانی کی وجہ سے یہ مقام کچھ بھیگا ہوا بھی ہوتا ہے-

image


The Grotto at the Rayavadee Resort
یہ ریزورٹ تھائی لینڈ کے خوبصورت ساحل کے کنارے واقع ہے اور یہاں مزیدار ڈنر کے ساتھ ساتھ سمندر کے دلکش نظارے بھی کیے جاسکتے ہیں- یہ ریسٹورنٹ چونے پتھر کی چٹانوں کے نیچے قائم کیا گیا ہے-

image


Villa Remvi
یہ ریسٹورنٹ Aegean سمندر کے کنارے واقع ہے اور اپنے مہمانوں کو چند زبردست نظاروں کی پیشکش کرتا ہے- ان خوبصورت نظاروں میں آتش فشاں پہاڑ٬ پانی کا نظارہ اور اس پر چلتے دیوقامت کروز شپ شامل ہیں- اس ریسٹورنٹ کے خاص کھانوں میں سمندری غذائیں شامل ہیں-

image


Fanweng Restaurant
یہ ایک خوفناک ریسٹورنٹ ہے کیونکہ یہ آدھا چٹان کے اندر تعمیر ہے جبکہ باقی چٹان کے ساتھ باہر کی جانب ہوا میں معلق ہے اور اس کے نیچے Yangtze دریا بہہ رہا ہے- چین میں واقع اس ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہونا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں-

image


Safe House Restaurant
یہ ایک منفرد تھیم کا حامل ریسٹورنٹ ہے جو کہ Wisconsin میں واقع ہے- یہاں داخلے کے لیے آپ کو ایک پاسورڈ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی آپ ایک جاسوس کا روپ دھار لیتے ہیں اور مشن شروع ہوجاتا ہے- یہاں کھانوں کے نام بھی دلچسپ ہیں جیسے کہ چارلی چیک پوائنٹ یا ڈبل ایجنٹ وغیرہ-

image

Yellow Treehouse Cafe
اگرچہ یہ کولی ریسٹورنٹ نہیں ہے تاہم یہ ٹری ہاؤس کیفے مختلف پارٹی یا تقریبات کے لیے کرایہ پر فراہم کیا جاتا ہے- یہ ٹری ہاؤس کیفے نیوزی لینڈ میں واقع ہے- اگر آپ کسی ٹری ہاؤس میں بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لیے یہ ایک بہترین مقام ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Dining out is always an experience. Sometimes it’s a good one and sometimes not so much. Many people have their favorite places to go and that could be based on the food, the service or maybe both. Today, we will look at some of the most unique dining experiences in the world. Some of what you will see will amaze you and you will immediately start planning your trip. On the other hand, some of them are just plain stupid and you have to wonder how they stay in business.