ایک سوال بابت سو لفظوں کی کہانیاں
(Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA)
نثر کی ایک نئی صنف " سو لفظوں کی کہانیاں
" کے خالق مبشر علی زیدی ہیں ۔ پھر بہت سے لکھاری اس میدان میں اُترے ۔ ہم
ناچیز نے بھی طبع آزمائی کی تو معلوم پڑا کہ اس طرح لکھنا بھی خاصی ٹیڑھی
کھیر ہے کوئی حلوہ نہیں ۔ لفظوں کی ایک مقررہ تعداد میں کسی قصے کو پوری
جامعیت اور توازن کے ساتھ تحریر کرنا کوئی کھیل مذاق نہیں ۔
ایک سوال ہے ۔ دو لفظوں کے درمیان آنے والا " و " اور " آ " لفظ شمار ہونگے
یا نہیں؟ ابھی ہم نے ان دونوں حروف کو آدھا آدھا لفظ فرض کیا ہے ۔ صحیح کیا
ہے یا غلط؟ |
|