آج کل بہن کی شادی کی وجہ سے بہت پریشان
تھیں مسئلہ وہی جہیز کا نہ ہونا۔ دوست سے ذکر کیا تو اُس نے اذرۂ مذاق کہا
کہ گیم شو میں چلی جاؤ وہاں سے بہت کچھ مل جاتا ہے۔ ہفتے بعد مجھے گیم شو
میں جانے کا موقع مل گیا قسمت چلی اور واشنگ مشین جوسر بلینڈر مائیکروویو
اوون ایل سی ڈی موبائل فون موٹر سائیکل سمیت سات تولہ سونا بھی جیت
لائیں۔ٹیکس بھی ملے ہوئے سونے سے ادا ہوگیا اور بہن کی شادی بھی عزت و
عافیت سے نمٹ گئی۔ اور اب دوست کہتی ہے وہاں تو لوگ بھیک مانگتے ہیں۔ |