سو لفظوں کی کہانی

اپنے ملک کی قدر کریں اسی سے ہماری پھچان ہے۔

میراوطن

میرے بچوں کو مت مارو۔ وہ چیختی جارہی تھی۔ چوری، زنا، ڈاکہ،اغوا، بے حیائی، جھوٹ، اور نہ جانے کتنے بڑے جرائم میں مبتلا اپنے بچوں کو وہ بے بسی سے سالوں سے دیکھتی رہی تھی۔ مگر اب اپنے ہی بچوں کی خون میں لتھڑی لاشیں اپنے اندر سموتے سموتے وہ ٹوٹ گئی تھی۔ مگر اس کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ وہ پوچھتی اپنے بچوں سے۔ میں تمہاری ماں ہوں تمہاری وہ ہی دھرتی ماں جس نے تمھیں اپنی آغوش میں سلایا۔ پھر کیوں مجھے اتنی جلدی بھول گئے تم؟ میرے آنسوں میرا درد تمہیں محسوس نہیں ہوتا میرے بچوں؟
diya
About the Author: diyaI m nothing.. View More