اس کی آنکھوں میں جادو تھا علی، میں تمہیں
کیسے بتاؤں، بہت ہی دلکش نگاہیں تھی. میں تو فدا ہوگئی تھی ان نیلی آنکھوں
پر. لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ چائے والا ہے وہ تو پورا ٹام کروز تھا اور اب
دیکھو میری ایک تصویر نے اسے کتنا مشہور کردیا. ہر مارننگ شو میں آرہا ہے.
میرے ساتھ چلو، میں نے کہا. کہنے لگی کہاں پر.
میں نے کہا، کسی کچی بستی میں
وہاں بہت سی دلکش نگاہیں اور معصوم چہرے ہیں اور وہ دلکش نگاہیں بھی انتظار
میں ہیں.
کہنے لگی کس کے؟
اپنی حسرتوں کو پورا کرنے کے انتظار میں. زندگی جینے کی چاہ میں. آؤ انہیں
بھی مشہور کر دیں.
لیکن بھوک پیاس کی شدت نے ان نیلی آنکھوں کی چمک کو ختم کردیا ہے |