مریم تم اتنے دن سے کہاں لاپتہ تھی
میری آنٹی کے بیٹے کے دل میں سوراخ تھا
اللہ شفاء دے۔ میں نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا
اب دعا کی ضرورت نہیں ،ڈاکٹروں نے اسے مار دیا
اللہ کا حکم۔کیا مطلب ڈاکٹروں نے کیسے مار دیا
پچھلے ایک ماہ سے ہسپتال کے بل بھر رہے تھے
گزشتہ روز ڈاکٹر نے فوری آپریشن کا کہا
اور ساتھ ہی پانچ لاکھ ایڈوانس جمع کروانے کا حکم دے دیا
انکل نے ڈاکٹر سے پیسوں کی ادائیگی میں مہلت مانگی
ڈاکٹر نے ایڈوانس فیس کے بغیر آپریشن سے انکار کردیا
جب تک ہم نے پیسوں کا انتظام کیا تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ |