امام زین العابدین ؑ کی وصیت

آج ۲۵محرم ہے آج امام زین العابدین ؑ کی شہادت کا دن ہے میں نے چاہا کے امام کی شان میں کچھ لکھوں بہت سوچا تو خیال آیا کے امام کی وصیت لکھی جائے تا کہ ہم اور آپ بھی اُن کی وصیت پر عمل کر کے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکیں امام ؑ کی وصیت ملاحظہ فرمائیں:

اپنے فرزند امام محمد باقر ؑ کو امام زین العابدین کی وصیت:

پانچ قسم کے لوگوں سے میل جول نہ رکھنا نہ ان سے باتیں کرنا ،نہ کسی رستے میں ان کے ساتھ سفر کرنا امام محمد باقر ؑ نے فرمایا بابا جان وہ کون سے پانچ افراد ہیں پس امام سجاد ؑ نے فرمایا:

فاسق سے میل جول نہ رکھناکیونکہ وہ ایک لقمہ یا اس سے بھی کم پر تم کو بیچ ڈالے گا،عرض کیا بابا جان لقمہ سے کم کیا ہے طمع و لالچ کرنے والا لقمہ میں طمع کرے لیکن اسے پا نہ سکے،عرض کیا بابا جان دوسرا کون ہے فرمایا بخیل اور کنجوس سے میل جول نہ رکھنا کیونکہ وہ تمہیں مال سے اُس وقت کاٹے گا جب تمہیں اُس کی بہت ضرورت ہو گی عرض کیا تیسرا کون امام ؑ نے فرمایا جھوٹے شخص سے رابطہ نہ رکھنا کیونکہ وہ سراب کی مانند ہے قریب کو دور اور دور کو پاس کر دے گا،پھر فرمایا چوتھا شخص احمق و بے وقوف کے ساتھ میل جول نہ رکھنا وہ تمہیں فائدہ پہنچانا چاہے گا لیکن نقصان پہنچا دے گا ،پھر فرمایا امام ؑنے پانچواں شخص وہ ہے جو قطع رحمی کرتا ہے یعنی لوگوں سے میل جول نہیں رکھتا کیوں کے میں نے اﷲ کی کتاب میں اُسے تین جگہ ملعون پایا ہے۔
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 238094 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.