کامیاب زندگی
(Mohammad Usman Sheikh, Kasur)
بابا جی بولے، “ ایسا کرلو تو تم قربِ الہی کو پالو گے اور انشاء اللہ ایک کامیاب اور مثالی زندگی لیکر دنیا سے جاؤ گے جو واقعتاً ایک مسلمان کی کامیابی ھے |
|
زندگی پر پورے سو لفظوں کی کہانی لکھی
کہانی کا عنوان تھا "کامیاب زندگی" بھلا اس سے بہتر اور کیا عنوان ھو سکتا
تھا؟ ایک ایسا راز جس کا پا لینا ھر ذی شعور مسلمان کی پہلی نا سہی مگر
آخری ترجیح ضرور ھوتی ھے آخر وہ کیا کُلیہ تھا جس سے رب تعالٰی کے قُرب کو
پا لیا جائے، کہانی کے الفاظ گنے تو ایک لفظ زیادہ تھا بہت کوشش کی مگر
الفاظ پورے نہیں ھو پائے پھر بابا جی کو مسئلہ بتایا تو بولے، بیٹا دونوں
سے "میں" نکال دو زندگی کامیاب اور کہانی بھی پوری ھوجائیگی- |
|