سفارش
(Ammara Taufique, Karachi)
“یار! تمہارا آج جاب انٹرویو تھا نا،ک یا
بنا اس کا ۔”نبیل نے ارسلان سے پوچھا۔
“یار وہی سفارش کا مسئلہ۔”ارسلان نے مایوسی سے بتایا۔
“ہاں یار یہ سفارش،پتہ نہیں حکومت کب کچھ کرے گی۔”اسی وقت نبیل کی میسج ٹون
بجی۔ میسج پڑھ کر نبیل نے پریشانی سے فوراً فون ملایا۔
“یار تم نے ابھی تک کامل کو سولو(solve) نہیں بھیجا۔اسکے پیپر میں صرف ایک
گھنٹہ باقی ہے، جلدی بھیجو۔”
“ کیا ہوا؟”
“یار میرے بھائی کا پیپر ہے میں نے ایک بندے سے کہہ کر سفارش۔۔۔” نبیل کہہ
رہا تھا اور ارسلان حیران سا اسے دیکھ رہا تھا۔ |
|