ماڈل گرل

 اماں ابا اسے ڈانٹ رہے تھے
ارے شر م نہ آئی۔ سارے زمانے میں
ماڈل گرل ہی ملی تھی پسند کرنے کو
ہم اسے اپنی بہو نہیں بناسکتے لوگ کیا کہیں گے
ہماری ناک کٹواؤ گے لو بھلا کوئی بات ہوئی
ہونہہ ماڈل گرل ،اچھے کپڑے پہن سج بن کر
دنیا کے سامنے پیش ہونا ،،بڑی بے حیائی ہے
دیدوں کا پانی گر گیا ہے ، نجانے ماں باپ کیسے ہیں
اچھا چھوڑو، کل تمہاری بہن کو دیکھنے
لڑکے والے آرہے ہیں، بیٹی بیوٹی پارلر ہو آؤ
کل ذرا ڈھنگ سے تیار ہو کر ان کے سامنے چائے پیش کرنا
Ainee Niazi
About the Author: Ainee Niazi Read More Articles by Ainee Niazi: 150 Articles with 166508 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.