فریحہ اپنے چار سالہ بیٹے اسد کے ساتھ
بالکونی سے باہر کا نظارہ کر رہی تھی- کہ اسے کچھ بچے نظر آئے جو رام نام
سچے ہیں کی گردان کر رہے تھے کہ اچانک کسی کی آواز گونجی
تمہارا باپ مر گیا ہے کیا؟
یہ سن کر بچوں کو سانپ سونگھ گیا اور وہ خاموشی سے وہاں سے چلے گئے-
مما : یہ کیا کہہ رہے تھے؟ ننھے اسد نے سوال کیا
کچھ نہیں بیٹا یہ بہت گندے بچے تھے یہ بہت بری بات کر رہے تھے– چلو بس اب
اندر چلتے ہیں
ٹن ٹن۔۔۔۔۔۔۔۔ٹن ---------------- مما پپا آگئے – پپا ایک منٹ رکیں-
مما پپا کی آرتی اُتارتے ہیں – دیکھیں نا پپا کتنے اچھے لگ رہے ہیں-
فریحہ نے اپنی شرمندگی پر با مشکل قابو پاتے ہوئے کہا –
دیکھا آپ نے یہ کتنا شریر ہو گیا ہے- |