بھوک

اس نے کہا "بھوک بڑی ظالم شے ہے."
میں نے پوچھا "وہ کیسے؟"
اس نے کہا "روزگار نہیں ہے، کھانے، پہننے کو نہیں ملتا،غ ربت بڑھتی جارہی ہے، لوگ بے بس ہیں اپنی بھوک مٹانےکے لئے غلط راه نکالتے ہیں اس لئے کرپشن بڑھتی جارہی ہے."
میں نے پوچھا "صاحب اقتدار کیا کررہے ہیں ؟"
اس نے کہا "ان کی بھی بھوک ختم نہیں ہوتی،مارے بھوک سے وہ نفسانی غلام بن گئے ہیں، اپنی ہوس کی بھوک مٹانے کے لئے دوسروں کا حق مار رہے ہیں."
میں نے دل میں سوچا "واقعی بھوک بڑی ظالم شے ہے."
 
Sana Wajid
About the Author: Sana Wajid Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.