پی ٹی آئی کا دھرنا یا میوزک کنسرٹ؟

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے۔ ۔۔ جی ہاں! 2012الیکشن میں تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگنے والی پارٹی تحریک انصاف کی چار سالہ کار کردگی کو دیکھ کر ہر صاحب بصیرت یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

عام انتخابات میں غیر متوقع طور پر خیبر پختونخواہ میں مخلوط حکومت بنانے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کی چار سالہ کارکر دگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو انہوں نے مجموعی طور پر پنجاب حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف دھرنوں میں وقت گزارا۔ ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے (اگر میوزک کنسرٹ کہا جائے تو بجا ہوگا)کئے۔ ہر جلسے میں دوسرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جاتا تھا کہ فلاں شہر کو بند کردیں گے۔ جبکہ بعض دفعہ پورے ملک کو بند کرنے کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کے پہلے دھرنے میں دارالخلافہ کو نہ صرف بند کر دیا گیا بلکہ چار ماہ سے زائد دھرنے نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ صرف اسی پر بس نہیں ۔ دھرنے کے اثرات سوشل لائف سے گھریلوں زندگی تک پھیل گئے۔ سپریم کورٹ کے دیواروں پر شلواریں لٹکائی گئیں۔ قومی نشریاتی ادارے پی ٹی وی پر دھاوی بول دیا گیا۔ عملے کو یر غمال بنا دیا گیا۔ ایوان بالا پر حملہ کے لیے لوگوں کو اکھسایا گیا۔ پولیس جوانوں پر تشدد کیا گیا۔غنڈہ گردی کے باوجود ان لوگوں پر کوئی مقدمہ بنا نہ کوئی وارننگ دی گئی۔

بعد میں وقتا فوقتا دھرنے ہوتے رہے۔ شریف گھرانوں کے بیٹیوں کو سڑکوں پر نچایا گیا۔ بعض شہروں میں انصاف کے جیالوں نے حوا کے بیٹیوں کو بے لباس کیا۔ ان کی بے عزتی کی گئی۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو لبرل ازم سے کئی گنا آگے لے جایا گیا۔

ملکی موجودہ صورت حال کے پیش نظر جہاں ایک طرف لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ہے اور کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے وہاں ملک کے اندر فساد برپا کرنا اور دھرنے کرانا کونسا منطق ہے؟ کبھی لاہور بند کرنا، کبھی کراچی بند کرنا، کبھی فیصل آباد بند کرنا اور اب اسلام آباد بند کرنا کس قسم کی سیاست ہے؟ ملکی دار الخلافہ پر ہلہ بولنا، غریب عوام کی کاروبار کو متاثر کرنا، ملکی معیشت کا جنازہ نکالنا، باوردی پولیس وومن آفیسر پر ہاتھ اٹھا کر اس کے چہرے کو نوچنا اور ایک عام شہری کا میڈیا پر آرمی کے طرف سے دھمکیاں دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

کوئی بھی صاحب بصیرت شخص موجودہ صورت حال میں نہ تو دھرنوں کی حق میں ہوگا اور نہ ہی قانون کو ہاتھ میں لے کر افراتفری پھیلائے گا۔ پی ٹی آئی کے دھرنے سے نہ تو نواز شریف استعفٰی دے گا اور نہ ہی عمران خان وزیر اعظم بن سکے گا بلکہ ملکی معیشت کو نقصان ہوگا، وطن دشمن عناصر کو پروپیگنٖڈے کا موقع ملے گا، بے حیائی اور عریانی کو فروغ ملے گا اور ہمارا نوجوان طبقہ تباہی کے طرف جائے گا۔
Abid Ali Yousufzai
About the Author: Abid Ali Yousufzai Read More Articles by Abid Ali Yousufzai: 97 Articles with 77418 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.