سموگ فضائی آلودگی

18ویں اور19ویں صدی میں صنعتی انقلاب نے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کردیا
سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں میں اس کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔ اس وقت لاہور اور گردونواح سمیت وسطی پنجاب میں گزشتہ شام سے دھند کی سی کیفیت ہے جس کی وجہ سے شہریوں کوآنکھوں میں شدید چبھن ہے اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے چلنا مشکل ہوگیا ہے۔ بظاہر آسمان نے دھند کی چادر تان رکھی ہے لیکن درحقیقت یہ دھند نہیں بلکہ آلودگی ہے جس کی وجہ سے قریب تر سے لے کرحد نگاہ تک کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا ۔ اس پر تشویشناک بات یہ ہے کہ فضائی آلودگی اگر برقرار رہتی ہے تو اس سے مختلف امراض کے بڑھنے کا حدشہ ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کرہءارض پر دنیاکی آبادی کا92فیصد فضا خطرے کی حد تجاویزکر چکی ہے اورہرا سال چھ ملین کے قریب گوگ فضائی الودگی سے ہونے والے اثرات کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اگر فضا میں آلودگی کی یہ شرح برقرار رہی تو اس سے سنگین قسم کی بیماریاں پھیل سکتی ہےں۔ فضا میں موجود سلفیٹ اور کاربن مونو آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار زمین پر بسنے والے انسانوں کے پھیپھڑوں اور دل کے نظام کے علاوہ جلد اور گلے کو متاثر کر سکتی ہے۔جس میں خاص طور پر دل کے امراض‘پھیپھڑوں کے امراض اور سانس کی بیماریاں لا حق ہو سکتی ہیں۔عمر رسیدہ آفراد حاملہ خواتین اور چھوٹے بچے کمزور مدافعتی نظام ہونے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ آلودگی کی یہ خطرناک قسم کارڈیو ویسکیولر بیماریوں کے اضافہ کی وجہ بن رہی ہے.
حالیہ دنوں میں شام ہوتے ہی لاہور سمیت مختلف علاقوں میںفضا میںخلف معمول گہر محسوس کی گئی ہے۔ آسمان پر تن جانیوالی یہ چادر دراصل دھند (Fog) نہیں بلکہ آلودگی کی ایک قسم (Smog) ہے جو دھویں اور دھند کا مرکب ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے جب ہوانہیں چلتی اور درجہ حرارت میں کمی یا دیگر موسمی تبدیلی واقع ہوتی ہے توآلودگی فضاءمیں اوپرنہیں جاتی بلکہ زمین کے قریب ہی ایک تہہ بن جاتی ہے۔ ان وجوہات کے نتیجے میں یہ غیر معمولی آلودگی کئی کئی دن تک شہرمیں برقرار رہ سکتی ہے ۔ جبکہ ٹریفک سے اٹھنے والے دھویں ، گرد اور دیگر ذرائع سے پیدا ہونیوالی آلودگی اس میں مزید اضافہ کردیتی ہے۔ ہمارے ہاں ان دنوں سموگ میں نائیٹروجن ڈی آکسائیڈ‘کاربن مونو اکسائیڈ اور سلفرڈی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی مقدار کی بڑی وجہ شہروں میں جگہ جگہ گاڑیوں کا دھواں اور کئی مہینوں سے اری تعمیراتی کام ہے۔

دنیا میں فضائی آلودگی کا آغاز16ویں صدی میں کوئلے کی بطور اندھن استعمال سے شروع ہوا۔ جس کے بعد 18 ویں اور19ویں صدی میں لندن میں آنے والے صنعتی انقلاب نے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ کردیا۔آلودہ دھند یا دھویں کے مجموعہ کے لئے سموگ کی اصطلاح پہلی بار1900میں لندن میں استعمال کی گئی۔26جولائی 1943کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اپنے وقت کی سب سے بڑی سموگ کا سامنا کرنا پڑا ۔دوسری جنگ عظیم کے دوران شدید دھند کی وجہ سے لاس اینجلس کے شہریوں کو غلط فہمی ہوگئی تھی کہ جاپان نے ان پر کیمیا حملہ کیا ہے دسمبر1952میں لندن میں فضائی آلردگی کی لہر کوگریٹ سموگ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے لندن میں آلودہ دھند کی وجہ سے12ہزار سے زائدافراد زندگی کی بازی ہار گئے 1987میں گیارہ سوسے زائد نوجوان زہریلی سموگ سانس نہ لے سکنے کی وجہ سے موت کے گھاٹ اتر گئے ہر سال سموگ کے باعث70لاکھ کے قریب لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو جاتے ہیں
اس سے بچاﺅ کیلئے ضروری ہے کہ لوگ گھروں سے باہر نکلنے سے پہلے ماسک کا استعمال کریں اور آنکھوں پر گلاسسز کا استعمال ضرور کریں کیونکہ مختلف گیسسیز کا مجوعہ جو اس سموگ میں موجود ہے لوگوں کو آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلا کر سکتا ہے-

تمام سٹرکوں اور گلیوں میں ویکیوم صفائی کا بندوبست کیا جائے جو دھول کے ذرات کو کنٹرول کر سکتے ہیں
مسٹ فین اور مسٹ فواروں کا استعمال شاپنگ سنٹر اور چوراہوں میں کیا جائے-

تعمراتی کاموں‘ گھروں کے باہر‘پاروں میں گرد کم سے کم اڑھے کیلئے بندوبست کئے جائیں اور گیس جنریٹرز اور زیادہ کارین خارج کرنے والی گاڑیوں کو سٹرکوں پر آنے سے روکا جائے۔گھروں کے باہر اور سٹرکوں پر پانی کا سپرے کیا جائے-

حکومت کو مٹی کی آلودگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے اورخلاف ووزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چانی چاہیے


 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr.Muhammad Amin
About the Author: H/Dr.Muhammad Amin Read More Articles by H/Dr.Muhammad Amin: 13 Articles with 56642 views i am A homeopath Doctor.. View More