ہم روزمرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی عام اشیاﺀ کی
شکلوں سے تو بخوبی واقف ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ یہ اشیاﺀ آج
سے ہزاروں سال پہلے بھی دنیا میں موجود تھیں اور اس وقت کیسی دکھائی دیتی
تھیں؟ یقیناً اکثر لوگوں کے دماغ میں عام اشیاﺀ کے حوالے سے یہ خیال شاید
ہی آیا ہو- لیکن ہمارے آج کے آرٹیکل میں ان عام اشیاﺀ کی ہزاروں سال قبل
دکھائی دینے والی شکل کا مشاہدہ کر سکتے ہیں-
|
|
یہ دنیا کی سب سے قدیم چیونگم ہے جس کا تعلق فن لینڈ سے ہے- ماہرین کے
مطابق یہ چیونگم کم سے کم 5000 سال پرانی ہے- امکان ہے کہ اس چیونگم کا
استعمال منہ کے مختلف امراض سے شفایابی حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا تھا-
|
|
یہ دنیا کا سب سے قدیم سکہ ہے جو کہ ترکی کے ایک قدیم ترین شہر Efesos سے
دریافت کیا گیا- اس سکے کے صرف ایک جانب نقش و نگاری کی گئی ہے جس میں شیر
کا سر نمایاں ہے- یہ سکہ 2700 سال پرانا ہے-
|
|
دنیا کا سب سے قدیم ترین نقشہ اٹلی میں شتر مرغ کے انڈے پر تخلیق کیا گیا
تھا- اس نقشے کی تاریخ 510 سال پرانی ہے- سال 2012 میں لندن میں منعقد ہونے
والے ایک میلے کے دوران اس نقشے کو نیلام کردیا گیا-
|
|
موسیقی کی دنیا میں سب سے قدیم ترین آلہ یہ بانسری ہے- یہ بانسری 4000 سال
پرانی ہے اور اسے جرمنی سے دریافت کیا گیا تھا-
|
|
یہ دنیا کی سب سے قدیم پینٹ ہے جس کی تاریخ 3300 سال پرانی ہے- یہ پینٹ
مغربی چین میں دریافت ہوئی تھی-
|
|
پرس بھی دنیا کی قدیم ترین ایجاد میں سے ایک ہے اور یہ دنیا کا سب سے قدیم
پرس ہے جو کتے کے دانتوں سے تیار کیا گیا ہے- اس پرس کی تاریخ 4500 سال
پرانی ہے- یہ پرس جرمنی میں دریافت ہوا-
|
|
دنیا کے سب سے قدیم ترین جوتا ارمینیا میں دریافت ہوا- گائے کی کھال سے
تیار کیا جانے والا یہ جوتا 5500 سال پرانا ہے-
|
|
دنیا کے سب سے قدیم سن گلاسز کینیڈا کے جزیرے Baffin سے دریافت کیے گئے جس
سے معلوم ہوتا ہے پہلے وقتوں میں بھی لوگ اپنی آنکھوں کو سورج کی روشنی سے
محفوظ بنانے کی کوشش کرتے تھے- دھوپ سے بچاؤ کے لیے ایجاد کیا جانے والا یہ
چشمہ 800 سال پرانا ہے-
|
|
یہ دنیا کے ایسے قدیم ترین موزے ہیں جنہیں سینڈل کے
ساتھ پہننے کے لیے تیار کیا گیا ہے- ان موزوں کی تاریخ 400 عیسوی سے جاملتی
ہے-
|
|
یہ دنیا کا سب سے قدیم ترین مجسمہ ہے جسے جنوبی جرمنی
سے دریافت کیا گیا- اس مجسمے کی تاریخ 40 ہزار قبل مسیح سے بھی پرانی ہے-
یہ مجسمہ قدیم ترین جانور mammoth کے سنگل دانت کو تراش کر تخلیق کیا گیا
ہے- |