مارشل لاء
(Tughral Farghan, Hyderabad)
سو لفظوں کی چوتھی کہانی |
|
ٹی وی پر وردی پوش کہہ رہا تھا: ’’ عزیز
ہموطنو، سیاستدانوں کی باہم چپقلش اور کرپشن نے مجھے مجبور کر دیا کہ وطن
کی خاطر میں اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لوں،میں دھرنا خان کو نگراں پی ایم
مقرر کرتا ہوں ۔‘‘
’’ خان او خان اٹھ جا دوپہر کے تین بج گئے ہیں سب تیرا انتظار کر رہے ہیں
‘‘
’’اوئے شیخو تجھے بھی اسی وقت آنا تھا، تھوڑی دیر بعد آتے ،مارشل لاء لگ
گیا تھا، میں نے حلف اٹھا لینا تھا۔‘‘
’’او بھائی اب مارشل لاء کے خواب دیکھنا چھوڑ، وہ نہیں لگے گا، وقت گزر
گیا،شیروانی پہن کر شادی کر لے ورنہ میری طرح لنڈورہ رہ جائے گا قسم سے۔ |
|