پرتھ سے تعلق رکھنے والے دو ماہی گیروں نے ایک دیوقامت
شارک پکڑ کر ممکنہ طور پر ایک غیر سرکاری عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے- گزشتہ
ہفتے دو ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی اس نئی شارک کی لمبائی 3.85
میٹر ہے-
|
|
اس شارک کو جمی ڈینس اور ان کے ساتھی مچل پالمر نے Geraldton نامی ساحل سے
مچھلیوں کے شکار کے دوران پکڑا-
ان دونوں ماہی گیروں کو اس شارک کو قابو کرنے میں 90 منٹ لگے٬ جس کے بعد
انہوں نے اس شارک کے ساتھ نہ صرف تصویریں کھیںچی بلکہ شارک کی پیمائش بھی
کی-
پیمائش اور تصاویر بنوانے کے بعد شارک کو واپس سمندر میں چھوڑ دیا گیا اور
دونوں نوجوانوں کی نظریں اس وقت تک شارک کا تعاقب کرتی رہیں جب تک کہ وہ
سمندر میں غائب نہیں ہوگئی-
|
|
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نئی پکڑی جانے والی شارک ممکنہ حد تک دنیا کی
سب سے بڑی شارک تھی- |