نہ جنت کی لالچ نہ جہنم کا خوف

یہ جملہ میں نے حضرت علی ؑ کی ایک حدیث سے لیا ہے جس میں حضرت علی ؑ نے فرمایا:
’’یا اﷲ میں تیری عبادت نہ جنت کی لالچ میں کرتا ہوں نہ جہنم کے خوف سے بلکہ میں تیری عبادت اس لئے کرتا ہوں کے تو واقعاً لائق ِعبادت ہے ‘‘انسان کو حضرت علی ؑ کا یہ درس ہے کے دیکھو اﷲ کی عبادت کرو تو جنت کی لالچ میں نہ کرو یا جہنم کے خوف سے نہ کرو بلکہ اﷲ کی نعمتوں کا شکرانہ سمجھ کر اﷲ کی عبادت کو انجام دو۔اور کیوں نہ ہو شکر اﷲ کا:
انسان پیدا ہوا تو بے لباس تھا اﷲ نے لباس جیسی نعمت دی،آنکھیں کھولیں تو ماں کے چہرے کا طواف ہوا تو اﷲ نے دو نعمتیں دیں ایک ماں اور دوسرا آنکھیں،ماں نے پہلی بار اپنے لعل کو کہا ’’بیٹا‘‘پھر اﷲ کی دو نعمتیں ملیں ایک ماں کی سریلی آواز اور دوسرا ’’کان‘‘جس سے انسان سنتا ہے،پھر بچے گھٹنے کے بل چلنے لگا پھر اﷲ کی نعمت ہاتھ اور پیر،پھر بچے کو ماں نے چلنا سکھایا پھر دو نعمتیں ملیں ایک ماں کا سہارا دوسرا ’’پیر ‘‘
یعنی قدم۔پھر ماں نے بچے کو بولنا سکھایا پھر دو نعمتیں ملیں ایک ماں جیسی پڑھانے والی اور دوسری ’’زبان‘‘،پھر انسان پڑھنے لگا پھر علم جیسی نعمت ملی،پھر انسان کام کرنے لگا پھر اﷲ کی نعمت ملی ’’عقل‘‘پھر انسان شادی کے قابل ہوا پھر اﷲ نے زمین کی ’’حور‘‘انسان کو عطا کی،پھر بچے دنیا میں آئے پھر اولاد جیسی نعمت ملی،پھر اﷲ نے ایک گھر دیا پھر ایک نعمت ملی ’’اپنی چھت‘‘پھر انسان بوڑھا ہو گیا پھر نعمت ملی ’’لمبی عمر‘‘
انسان مر گیا پھر انسان کو نعمت ملی ’’غسل و کفن‘‘انسان قبر میں اُتارا گیا پھر انسان کو نعمت ملی ’’انسان کا اپنا ابدی گھر‘‘اسی لئے تو قرآن پاک میں اﷲ بار بار کہتا ہے’’اور تم اﷲ کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘‘یہ ہے انسان کی زندگی اور یہ ہیں اﷲ کی نعمتیں تو اب اﷲ کا حق بنتا ہے کے اﷲ کا شکر ادا کیا جائے اور شکر ادا کرنے کا بہترین زریعہ ’’نماز‘‘ہے۔
لیکن اگر آپ نے جنت کی لالچ میں نماز پڑھی تو آپ روز ِقیامت لالچی کہلائیں گے اور اگر آپ نے جہنم کے خوف سے نماز پڑھی تو آپ روز قیامت ڈرپوک کہلائیں گے لیکن اگر آپ نے اﷲ کی محبت میں اﷲ کی نعمتوں کے شکرانے میں اپنی عبادات کو انجام دیا تو آپ روزِ قیامت ’’متقی اور پرہیز گار ‘‘کہلائیں گے۔ہمارا کام ہے آپ کو بتانا عمل کرنا یا نہ کرنا یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے ۔آج کل کے حالات ایسے ہیں کے پتا نہیں کب آپ موت پر گریں یاکب موت آپ پر گر پڑے۔ذرا سوچئے!
کوئی تھا جنت کی لالچ میں تو کوئی جہنم کے ڈر سے
محبت میں مِلا ہی نہیں کوئی مومن خدا کے گھر سے۔
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256979 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.