ہر جوڑ پر صدقہ

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب صبح ہوتی ہے تو انسان کے ہر جوڑ پر ایک صدقہ واجب ہوتاہے پس الحمدللّٰلہ کہنا صدقہ ہے، سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے،لاالٰہ الاّ اللہ کہنا صدقہ ہے اور اللہ اکبر کہنا صدقہ ہے اور ان سب سے کفایت کرتی ہے وہ دو رکعت نماز جو ضحٰی ( اشراق یا چاشت) کے وقت ادا کی جائے۔(المشکوٰۃ المصابیح)

اس حدیث شریف سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دو رکعت نماز جو اشراق (یا چاشت) کے وقت ادا کی جائے یعنی جب سورج تقریباً ایک نیزے کے بقدر بلند ہو جائے تو اس سے آدمی کے جسم کے تمام جوڑوں کا صدقہ ادا ہو جاتا ہے جو کہ تعداد میں تین سو ساٹھ ہیں اور صدقہ سے مراد یہ ہے کہ وہ شخص اس دن کسی حادثہ یا کسی آنے والی مصیبت یا پریشانی سے بچ جاتا ہے۔

اشراق کی نماز کی کم از کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ چھ رکعت ہیں اسی طرح چاشت کی نماز کی کم از کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ آٹھ یا بارہ رکعتیں ہیں اور بزرگوں سے یہ بات منقول ہے اور تجربہ شدہ ہے کہ یہ نماز مفلسی اور تنگی رزق کو دورکرنے میں تیر بہدف ہے دوسرے الفاظ میں جو آدمی اشراق یا چاشت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا ہے اس سے رزق کی تنگی دو ر ہو جاتی ہے ،خوشحالی آجاتی ہے اور وہ مصائب و پریشانیوں سے بچ جاتا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔
Muhammad Rafique Etesame
About the Author: Muhammad Rafique Etesame Read More Articles by Muhammad Rafique Etesame: 198 Articles with 325874 views
بندہ دینی اور اصلاحی موضوعات پر لکھتا ہے مقصد یہ ہے کہ امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ کی ادایئگی کیلئے ایسے اسلامی مضامین کو عام کیا جائے جو
.. View More