بلا عنوان

سو لفظوں کی کہانی
امرود کے باغات کے پیچھے جھاڑیوں میں ایک عورت کی لاش پڑی تھی جیسے کسی نے بہت بے دردی سے قتل کیا تھا اس کا چہرہ تیزاب سے جلایا گیا تھا---- اس کی شناخت ہی ختم کردی گئی تھی--- اس کو پہچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا---- لاش کے اردگرد لوگوں کا ہجوم جمع تھا--- ہر کوئی ویڈیوبنانا اپنا فرض سمجھ رہا تھا---- مختلف بولیاں بول رہے تھے سب---- کوئی کہہ رہا تھا-- بدکردار عورتوں کا یہی انجام ہوتا ہے---
ایک اور آواز آئی باپ بھائوں کی عزت کا جنازہ نکالتے ہے اسی عورتیں--- عشق فرمانے کا یہی انجام ہوتا ہے----- اور چند دن بعد پولیس کے تفشیش سے پتا چلا اس عورت کو اپنے شوہر نے قتل کیا تھا- کیونکہ اس کی محبوبہ کی شرط یہ تھی کہ پہلے بیوی کو چھوڑنے کے بعد مجھ سے شادی کرنا وہ بیوی کو چھوڑ نہیں سکتا تھا کیونکہ اس کا میکہ بہت مضبوط تھا-- یوں اس نے اس کو قتل کر کے تیزاب سے چہرہ جلانے کے بعد سارے میں مشہور کر دیا کہ اس کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ گئی ہے---------
umama khan
About the Author: umama khan Read More Articles by umama khan: 22 Articles with 52256 views My name is umama khan, I love to read and writing... View More