IDEAS 2016 زندہ باد

الحمد ﷲ ہر سال کی طرح اس سال بھی Expo Center میں IDEAS 2016 جوش و خروش کے ساتھ جاری و ساری ہے اور مختلف ممالک کے افراد ہمارے ملک کی ترقی کو دیکھ کو عش عش کر رہے ہیں اور دشمن ڈرا ہوا ہے کیوں کے ابھی پاک آرمی کا دشمن کو کرارا جواب پھر اپنی طاقت کی نمائش ،وزیر ِ اعظم کا جملہ مجھ کو بہت اچھا لگا انہوں نے کہا’’مذاکرات کے لئے بھی تیار ہیں اور مقابلے کے لئے بھی‘‘اب یہ دشمن کی مرضی ہے وہ جو بھی راستہ اختیار کرے ۔اس آرٹیکل کو لکھنے کا مقصد یہ ہے کے کل جب ٹریفک جام ہوا تو لوگوں نے Social Media پر کچھ اعتراضات کئے کے اس نمائش کی وجہ سے ہم ٹریفک میں پھنس گئے اور ہمیں تکلیف ہوئی تو بھائی آپ کو تکلیف اپنی وجہ سے ہوئی ایک ’’پلان‘‘تیار کیا گیا تھا جو ’’نیٹ‘‘ پر موجود ہے جس میں بتایا گیا تھا کے یہاں سے آئیں اور یہاں سے نہ آئیں اب آپ نے پرھا نہیں تو اس میں کسی کا کیا قصور ہے۔اور اگر آپ کا ملک دنیا میں ترقی کر رہا ہے تو یہ خوشی کی بات ہے ملک کے لئے تو لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیتے ہیں اگر آپ ٹریفک میں پھنس گئے اور تھوڑی تکلیف اُٹھانا پڑی تو یہ بڑی بات نہیں ہے ،یہ سوچیں کے ’’پاکستان آرمی‘‘ملک کو بچانے کے لئے کتنی تکلیفیں اُٹھا رہی ہے ،آج آپ سکون کی نیند سوتے ہیں پاک آرمی کی وجہ سے،آج آپ کا بچہ علم حاصل کر رہا ہے پاک آرمی کی وجہ ہے،آج آپ دفتر جا کر رزق حاصل کر رہے ہیں پاک آرمی کی وجہ سے ،آج آپ پارکوں میں گھوم رہے ہیں پاک آرمی کی وجہ سے، آپ کو اپنی تکلیف نظر آتی ہے دوسروں کی تکلیف پر بھی نظر کرنا سیکھیں کراچی کی سردی آپ سے برداشت نہیں ہوتی

’’پاک آرمی‘‘سیاچین جیسی سردی میں زندگی گذارتی ہے تا کہ آپ سکون سے رہیں،آج پوری دینا میں EXPO Center کی نمائش کی بات ہو رہی ہے کتنے ممالک ایسے ہیں جو ہم سے اسلحہ خریدنے کی بات کر رہے ہیں،بڑے بڑے لوگ جو کرسی سے نہیں اُٹھتے آج اپنے ملک سے ہمارے ملک میں آئے ہیں تا کہ پاکستان کی ترقی کو دیکھیں اور ہم جیسا بننے کی کوشش کریں ،خدارا پاکستان کو مخلص افراد کی ضرورت ہے پاکستان کا ساتھ دیں پاک آرمی کا ساتھ دیں گھر بیٹھ کر باتیں بنانا اور بات ہے کھلے میدان میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا اور بات ہے ،ٹریفک جام کی تکلیف اُٹھانا اور بات ہے ملک کے لئے سینے پر گولی کھانا اور بات ہے،اپنے گھر والوں کے لئے جینا اور بات ہے اپنے ملک کے لئے جینا اور بات ہے،اپنے وقت کی فکر کرنا اور بات ہے اور ملک کے لئے اپنا قیمتی وقت وقف کر دینا اور بات ہے۔خدارا ہمارے ملک اور افواج کی حفاظت فرما اور ہمیں اپنے ملک کے لئے جینے کی توفیق عطا فرما آخر میں ہمیشہ کی طرح ایک ہی بات کہوں گا ۔
پاک آرمی زندہ باد
راحیل شریف زندہ باد
 
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 256898 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.